گوادر کے علاقے جیونی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کوسٹ گارڈز کے دو اہلکار جاں بحق دو زخمی

اتوار 23 اکتوبر 2016 21:10

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2016ء) ضلع گوادر کے علاقے جیونی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کوسٹ گارڈز کے دو اہلکار جاں بحق دو زخمی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اتوار کی شب ضلع گوادر میں نامعلوم مسلح افراد جو موٹر سائیکلوں پر سوار تھے تحصیل جیونی میں کوسٹ گارڈ کے دو اہلکاروں کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا جبکہ فائرنگ کے زد میں آکر دو افراد بھی زخمی ہوگئے ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے واقعے کی اطلاع ملتے ہی سیکورٹی فورسز اور کوسٹ گارڈکے اہلکاروںنے علاقے کی ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے ۔