گلگت بلتستان کے عوام کو مودی سرکاروالی مولوی سرکار سے نجات دلانے کا وقت قریب آگیا٬وزیر وقار

اتوار 23 اکتوبر 2016 21:10

سکردو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 اکتوبر2016ء) پیپلزپارٹی کے رہنما وزیر وقار اور محمد بشیر نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے عوام کو مودی سرکاروالی مولوی سرکار سے نجات دلانے کا وقت قریب آگیا ہے ۔مولوی سرکارکیخلاف گلگت کے دھرنے میں بھرپور شرکت کرینگے۔

(جاری ہے)

میڈیاسے گفتگو کر تے ہوئے انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کی مودی سرکار کے نقش قدم پر چلنے والی مولوی سرکار کی عوام دشمن پالیسیوں کیخلاف نجات کی تحریک شروع کر دی گئی ہے ۔

اور بہت جلد حفیظ سرکار کے کرتوت سے عوام کو آگاہ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی صوبائی قیادت کی کال پر گلگت میں ہونے والے دھرنے میں بھرپور شرکت کرینگے اور اس تحریک کو صوبے کے گلی محلوں تک جاری رکھینگے۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک میں جی بی کی حیثیت تسلیم کروانے اور عوامی اراضی پر قبضے ختم کر کے عوام کو ان کے حقوق دلانے کیلئے پرعزم ہیں اور اپنے قائدین کی طرح جان کی بازی لگائینگے۔

متعلقہ عنوان :