گورنر گلگت بلتستان کے صاحبزادے و ممبر قانون ساز اسمبلی پرنس سلیم کو سینئر وزیر بنانے کیلئے وفاق نے گرین سگنل دیدیا

اتوار 23 اکتوبر 2016 21:10

سکردو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 اکتوبر2016ء) گورنر گلگت بلتستان کے صاحبزادے و ممبر قانون ساز اسمبلی پرنس سلیم کو سینئر وزیر بنانے کیلئے وفاق نے گرین سگنل دیدیا٬وزیر اعلیٰ حفیظ الرحمن مشکل میں پھنس گئے ۔معتبر ذرائع نے سے معلوم ہوا ہے کہ گورنر گلگت بلتستان وفاق میں موجود حکمران جماعت سے اپنے دیرینہ مراسم سے استفادہ کر کے اپنے بیٹے پرنس سلیم کو وزیر اعلیٰ بنانے کی دوڑ دھوپ میں مصروف ہیں اور انہی خدشات کے پیش نظر وزیر اعلیٰ حفیظ الرحمن اپنی وزارت اعلیٰ کو بچانے کیلئے سینئر وزیر کے عہدے کی پیش کش پر غور کر رہے ہیں تا ہم ایساکرنے کی صورت میں اپنے دیرینہ لیگی ساتھی سے نہ صرف ہاتھ بھی دھونا پڑیگا بلکہ بلتستان کے اراکین اسمبلی کی جانب سے خار ورڈ بلاک بنانے کے بھی خطرات ہیں ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ بدلتی ہوئی سیاسی صورتحال سے پریشان ہیں ادھر وفاق میں موجود ان کے وفاقی مہربانی بڑے خطر ے سے نمٹنے کیلئے چھوٹے خطرے کے آپشن کو قبول کرنے کا مشورہ دے رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ اپنے وفاقی قابل اعتماد ساتھیوں کی مدد سے گورنر جی بی پر دبائو ڈال رہے ہیں کہ وہ وزارت اعلیٰ کی خواہش کرنے کی بجائے سینئر وزیر کے عہدے پر اکتفا کر یں ۔ذرائع نے بتایا کہ حفیظ الرحمن ایک منجھے ہوئے سیاستدان ہیں اور وفاق میں ان کی ساکھ بھی بہت مضبوط ہے وہ اس صورتحال سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور کوئی نہ کوئی محفوظ راستہ نکال لینگے کہ وزرات اعلیٰ اور سینئر وزیر کے عہدوں کا دفاع کرسکیں۔

متعلقہ عنوان :