گلگت ٬صوبائی حکومت کا بغیر رجسٹریشن گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ

اتوار 23 اکتوبر 2016 21:10

غذر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 اکتوبر2016ء)صونائی حکومت کا گلگت بلتستان میں بغیر رجسٹریشن کے چلانے والی ڈبلنگ چوری کی گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کر لیا ہے اس حوالے سے ائندہ ہفتے سے پورے صوبے میں ان گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاون کا آغاز کر دیا جائے گا ذرائع کے مطابق صوبائی حکومت نے این سی پی گاڑیوں کی رجسٹریشن جوخصوصی پیکیج کا اعلان کیا تھا اس کے باوجود بھی اس وقت ہزاروں ایسی این سی پی گاڑیاں موجود ہیں جنہوں نے خصوصی رعایت پر بھی اپنی گاڑیوں کا رجسٹریشن نہیں کرایاجس پر محکمہ اکسائز اینڈ ٹیکشیشن نے صوبے بھر میں موجود ہزاروں چابی چور اور بغیر کاغذات والے این سی پی گاڑیوں اور چوری کے موٹر سائیکلوں کے خلاف کریک ڈاون کا فیصلہ کرلیا ہے جبکہ ایک طرف صوبے بغیر کاغذات کے بڑی مقدار میں این سی پی گاڑیاں موجود ہیں تو دوسری طرف گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں ہزاروںچابی چور کاروں اور موٹر سائیکلوں کی موجودگی کا بھی انکشاف ہوا ہے جن میںچوری کی کاریں۔

(جاری ہے)

موٹر سائیکلوں اور کیری ڈبے شامل ہیں کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے ذرائع کے مطابق غیر قانونی گاڑیوں کا کاروبار کرنے والا گینگ ر وزانہ بڑی تعداد میں چوری کی گاڑیوں کو گلگت بلتستان پہنچایا جاتا ہے اور ان کو اونے پونے داموں میں فروخت کیا جاتا ہے اس حوالے سے محکمہ اکسائز اینڈ ٹکسیشن اور ٹریفک پولیس نے صوبے بھر میں موجود ان گاڑیوں کے کاغذات چیک کرنے اور بغیر رجسٹریشن کے چلنے والی گاڑیوں کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کر لیا ہے ذرائع کے مطابق روزانہ حسب معمول بڑی تعداد میں چابی چور گاڑیاں گلگت بلتستان لایا جاتا ہے مگر ان غیر قانونی گاڑیوں کے خلاف کارروائی نہ ہونے کی وجہ ان گاڑیوں کی گلگت بلتستان میں بڑی تعداد میں موجود ہے ان ہی اطلاعات پر گلگت بلتستان میں داخل ہونے والی ان گاڑیوں کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔