سابق سٹی ناظم اور گورنرسندھ کے باہمی الزامات کی فی الفور تحقیقات کروائی جائیںماضی کی طرح ایک مرتبہ پھر عوامی نیشنل پارٹی کے دیرینہ موقف کی تائید ہوئی ہے وقت آن پہنچا ہے کہ سانحہ بارہ مئی کی فی الفور ازسر نو تحقیقات کی جائیںسانحہ بارہ مئی میں کئی سیاسی جماعتوں سمیت وکلاء شہید ہوئے تھے اس وقت کے وزیر داخلہ ٬گورنر سندھ ٬سٹی ناظم سمیت تمام اعلیٰ عہدوں پر فائز شخصیات کو شامل تفتیش کیا جائے ٬عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر سینیٹر شاہی سید کا اجلاس سے خطاب

اتوار 23 اکتوبر 2016 21:10

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 اکتوبر2016ء) عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر سینیٹر شاہی سید نے کہا ہے کہ سابق سٹی ناظم اور گورنرسندھ کے باہمی الزامات کی فی الفور تحقیقات کروائی جائیںماضی کی طرح ایک مرتبہ پھر عوامی نیشنل پارٹی کے دیرینہ موقف کی تائید ہوئی ہے وقت آن پہنچا ہے کہ سانحہ بارہ مئی کی فی الفور ازسر نو تحقیقات کی جائیںسانحہ بارہ مئی میں کئی سیاسی جماعتوں سمیت وکلاء شہید ہوئے تھے اس وقت کے وزیر داخلہ ٬گورنر سندھ ٬سٹی ناظم سمیت تمام اعلیٰ عہدوں پر فائز شخصیات کو شامل تفتیش کیا جائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے مردان ہائوس میں کراچی کے تمام اضلاع کے صدور و جنرل سیکریٹریز کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ٬انہوں نے مذید کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی بھر پور انداز میں اپنی تنظیمی اجلاسوں کا انعقاد کرے گی شہر بھر میں اپنی تنظیمی اجلاسوں کا شیڈیول جاری کردیا گیا ہے آئندہ ماہ میں اے این پی شہر کی تمام یونین کونسلوں میں ورکرز کنونشن کا انعقاد کرے گی ان تمام اجلاسوں میں اے این پی کے صوبائی جنرل سیکریٹری سمیت پارٹی کے مرکزی ٬ صوبائی و ضلعی قائدین بھی شرکت کریں گے انہوں نے مذید کہا کہ اے این پی اپنی سرگرمیوں کے پچھلے تمام رکارڈ توڑے گی پارٹی کا باہمت ورکر مصائب کی بھٹی میں پک کر کندن بن چکا ہے جہاں سے ہم نے اپنا سفر روکا تھا وہیں سے ا کاروان منزل کی جانب دبارہ سفر شروع کرے گااس موقع پر صوبائی جنرل سیکریٹری یونس خان بونیری٬صوبائی سالار کچکول خان ٬مرکزی لیبر سیکریٹری امیر نواب خان اور مرکزی ورکنگ کمیٹی کے اراکین سید حنیف شاہ آغا اور حاجی شیر افضل بھی موجودتھے ۔

متعلقہ عنوان :