محکمہ پولیس میں تقرریوں اور تبادلوں کا سلسلہ جاری ٬مختلف تھانوں کے ایس ایچ او کو تبدیل کردیا گیا

اتوار 23 اکتوبر 2016 21:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2016ء) محکمہ پولیس میں تقرریوں اور تبادلوں کا سلسلہ جاری ہے۔ اتوار کو مختلف تھانوں کے ایس ایچ او کو تبدیل کردیا گیا۔

(جاری ہے)

نوٹیفکیشن کے مطابق انسپکٹر جاوید یوسفزئی کو ایس ایچ او تھانہ سکھن٬ انسپکٹر اظہر ملک کو ایس ایچ او شاہ فیصل کالونی٬ سب انسپکٹر نواز چٹھا کو ایس ایچ او گلستان جوہر٬ سب انسپکٹر کو فاروق سنجرانی کو ایس ایچ او گلشن اقبال جبکہ انسپکٹر زاہد حسین کو ایس ایچ او کھوکھراپار تعینات کردیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :