اقلیتی برادری کی پاک فوج اور کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی نکالی گئی

اتوار 23 اکتوبر 2016 21:00

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2016ء) پاک فوج اورکشمیر یوں سے اظہاریکجہتی کے لیے کراچی میں ریلیاں نکالی گئیں جس میں اقلیتی برادریوں سمیت عوام کی بڑی تعدادنے شرکت کی ۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں پاک فوج اورکشمیریوں سے اظہاریکجہتی کے لئے بنگالی باشندوں کی جانب سے کیماڑی سے پریس کلب تک ریلی نکالی گئی۔

(جاری ہے)

ریلی کے شرکاء نے کشمیرمیں جاری بھارتی مظالم کی مذمت کرتے ہوئے بھارتی پرچم اورنریندرمودی کاپتلابھی نذرآتش کیا۔

پاک فوج کی حمایت اوربھارتی جارحیت کے خلاف ہندو٬سکھ ٬کرسچین برادری نے کے ایم سی گرائونڈ میں جمع ہوئی۔تقریب میں خواتین اوربچوں کی بھی بڑی تعدادموجودتھی ۔تقریب کے شرکاء نے کہاکہ بھارت میں نریندرمودی کے شرسے کوئی بھی نہیں بچا۔ پاک فوج اورکشمیریوں سے اظہاریکجہتی کے لیے نکالی گئی ریلی کے شرکانے اس عزم کااظہارکیاکہ کشمیریوں کی حمایت ہرسطح پرجاری رکھی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :