خاتون اینکر کو تھپڑ مارنے کا معاملہ٬فریقین میں معاملات طے پاگئے

فریقین ایک دوسرے کے خلاف مقدمات واپس لینے پر رضا مند ہوگئے ہیں٬ ذرائع

اتوار 23 اکتوبر 2016 21:00

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2016ء)نجی ٹی چینلز کی خاتون اینکر کو تھپڑ مارنے کے معاملے میں چینل٬ نادرا اور ایف سی حکام میں معاملات طے پاگئے ہیں٬ جس کے بعد فریقین نے ایک دوسرے کے خلاف مقدمات واپس لینے کا فیصلہ کرلیاہے۔گزشتہ دنوںنجی ٹی وی چینل کی خاتون اینکر اور ایف سی اہلکار کے درمیان ہونے والے معاملے کا ڈراپ سین ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق دونوں فریقین میں معاملات طے پانے کے بعد فریقین مقدمہ واپس لینے پر رضامند ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

اس سے قبل خاتون اینکر نے ایف سی اہلکار کے خلاف اور ایف سی اہلکارنے اینکر کے خلاف کار سرکار میں مداخلت کا مقدمہ درج کرایا تھا جبکہ پولیس نے خاتون اینکر٬کیمرا مین اور نادرا کے ملازمین کا بیان ریکارڈ کیا تھا لیکن اب تک کسی قسم کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی تھی تاہم معاملے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد دنوں کو تنقید کا نشانہ بنایا جارہا تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز لیاقت آباد میں نجی ٹی وی چینل کی خاتون اینکر اور ایف سی اہلکار میں نادرا آفس کے باہر تلخ کلامی ہوئی تھی جس پر خاتون نے اہلکار کی وردی پر بھی ہاتھ ڈالا اور کھینچا تانی کی جس پر اہلکار نے مشتعل ہو کر خاتون اینکر کو تھپڑ دے مارا۔