ڈیرہ مراد جمالی کے علاقے چھتر میں زہریلی مٹھائی کھانے سی6افرادکی حالت خراب ہوگئی

اتوار 23 اکتوبر 2016 21:00

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2016ء) ڈیرہ مراد جمالی کے علاقے چھتر میں زہریلی مٹھائی کھانے سے 6افرادکی حالت خراب ہوگئی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز ڈیرہ مراد جمالی کے علاقے چھترمیں 6افراد نے مٹھائی کھا لی جس سے ان کی حالت خراب ہوگئی جنہیں فوری طورپر مقامی ہسپتال میں داخل کردیا گیا ہے ہسپتال ذرائع کے مطابق مٹھائی پرانی تھی جس کی وجہ سے ان 6افراد کی حالت خراب ہوگئی تحقیقات کی جا رہی ہے کہ مٹھائی میں کسی نے یا تو کچھ ملایا تھا یا پرانی مٹھائی ہوجانے کی وجہ سے زہریلی ہوگئی تھیں ۔