ایرانی حکام نے کارروائی کرکے 251 پاکستانی باشندوں کو بغیر دستاویزات کے گرفتار کرکے تفتان انتظامہ کے احوالے کردیا

اتوار 23 اکتوبر 2016 21:00

دالبندین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2016ء) ایرانی حکام نے کاروائی کرکے 251 پاکستانی باشندوں کو بغیر دستاویزات کے گرفتار کرکے تفتان انتظامہ کے احوالے کردیا اور یہ تمام پاکستانی باشندے مند اور بلو سے ایران کے راستے یورپ جانا چاہیتے تھے ایران کے مختلف شہروں میں تمام گرفتار ہوے ایرانی سرحدی حکام نے تفتیش کے بعدپاکستانیوں کو تفتان انتظامہ کے احوالے کردیا تفتان لیویز نے تفتیش کے بعد انھیں لیویز تھانے میں بند کردیا۔