Live Updates

عمران خان خودکش بمبار بنے ہوئے ہیں٬ کیسے کہہ سکتے ہیں کہ اگر جمہوریت کو کو ئی نقصان ہواتو وہ ذمے دار نہیں ہیں٬ سینیٹر سعید غنی

حکومت کے پاس بحران کے حل کے لئے ایک ہی راستہ ہے کہ وہ بلاول بھٹو زرداری کے چار مطالبات تسلیم کرے۔ عمران خان کے غبارے سے ہوا بھی نکل جائے گی پی ٹی آئی اور مسلم لیگ(ن) دونوں جہادی تنظیموں کے سپورٹر رہے ہیں٬ نواز شریف دھاندلی زدہ وزیراعظم تھے٬ ان کو کلین چِٹ مل گئی٬ پریس کانفرنس

اتوار 23 اکتوبر 2016 21:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2016ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما سینیٹر سعید غنی نے کہا ہے کہ عمران خان خودکش بمبار بنے ہوئے ہیں۔ کیسے کہہ سکتے ہیں کہ اگر جمہوریت کو کو ئی نقصان ہواتو وہ ذمے دار نہیں ہیں۔ اسلام آباد میں پارٹی کے میڈیا آفس میں نذیر ڈھوکی اور کیپٹن واصف کے ہمراہ پریس کانفر نس کرتے ہوئے سینیٹر سعید غنی نے کہا کہ حکومت کے پاس بحران کے حل کے لئے ایک ہی راستہ ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے چار مطالبات تسلیم کرے۔

عمران خان کے غبارے سے ہوا بھی نکل جائے گی۔ سینیٹر سعید غنی نے کہا کہ پی ٹی آئی اور مسلم لیگ(ن) دونوں جہادی تنظیموں کے سپورٹر رہے ہیں۔ نواز شریف دھاندلی زدہ وزیراعظم تھے۔ ان کو کلین چِٹ مل گئی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کسی ایسے اقدام کو سپورٹ نہیں کرے گی جس سے جمہوری نظام کو خطرہ ہو۔ سعید غنی نے کہا کہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت کے حوالے سے پی ٹی آئی کے اندر اختلافات تھے۔

عمران خان چاہتے ہیں کہ وہ جو فیصلہ کریں تمام اپوزیشن جماعتیں ان کے پیچھے ہوں۔ سینیٹر سعید غنی نے کہا کہ عمران خان یہ تاثر دینے کی کوشش کر رہے ہیں کہ صرف پی ٹی آئی واحد سیاسی پارٹی ہے جو اپوزیشن کا کردار ادا کر رہی ہے۔ عمران خان میں سیاسی پختگی نہیں ہے۔ وہ چاہتے ہیں کہ وہ جو فیصلہ کرلیں سب جماعتیں ان کے پیچھے چلیں۔ سینیٹر سعید غنی نے کہا کہ تمام اپوزیشن کی جماعتوں سے تجاویزلینے کے بعد فیصلہ کیا جانا چاہیے کہ وزیراعظم کے خلاف احتجاج کس طرح کیا جائی انہوں نے کہا کہ احتجاج کرنا عمران کا حق ہے٬ اگر یہ قانون اور آئین کے مطابق کیا جائے مگر عمران خان اسلام آباد کے شہریوں کو محصور کرنا چاہتے ہیں۔

سینیٹر سعید غنی نے کہا کہ پی ٹی آئی کے دھرنے سے اگر وزیراعظم نہیں جاتے تو ان کے پاس آئندہ کے لئے کچھ نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی حکومت کو سپورٹ نہیں کر رہی۔ وزیراعظم نے حلف لیا تھا کہ وہ قومی مفادات پر ذاتی مفاد کو ترجیح نہیں دیں گے اور اپنی فیملی کو بچانے کے لئے حلف کو دائو پر نہیں لگائیں گے۔ سینیٹر سعید غنی نے کہا کہ عمران خان کی گرفتاری سے حکومت کو ہی نقصان ہوگا کیونکہ عمران خان خودکش بمبار بنے ہوئے ہیں۔ اسلام آباد میں دھرنا چند دنوں سے زیادہ نہیں چل سکے گا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات