آصف علی زرداری کا پیپلز پارٹی کے رہنما مرزا ناصر بیگ کی ہمشیرہ کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار

اتوار 23 اکتوبر 2016 21:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2016ء) سابق صدر پاکستان اور پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرنز کے صدر آصف علی زرداری نے پارٹی کے رہنما مرز ا ناصر بیگ کی ہمشیرہ کے انتقال پر گہرے رنج٬ غم اور دکھ کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کسی قریبی عزیز کی وفات خاندان کے لئے دکھ کا باعث ہوتی ہے اور خاص طور پر ہمشیرہ کی وفات ایک عظیم سانحہ ہوتی ہے۔ سابق صدر اور چیئرمین نے مرحومہ کی روح کے ایصال ثواب اور غمزدہ خاندان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔