Live Updates

قحط کے عالم میں عمران خان کوتنہانہیں چھوڑسکتا ٬عوامی تحریک سے ذاتی طور پر بات کرونگا‘ شیخ رشید

میں وزیر اعظم کا امیدوار نہیں ٬لوگوں کی فکری ٬تہذیبی اور اخلاقی سوچ کا ایک ادارہ ہوں ٬2نومبر کوحکومت کو نہیں چھوڑیں گے

اتوار 23 اکتوبر 2016 21:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2016ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ قحط کے عالم میں عمران خان کوتنہانہیں چھوڑسکتا ٬طاہر القادری کے 14کارکن شہید ہوئے ہیں وہ کیسے باہربیٹھ سکتے ہیں ٬عوامی تحریک سے دھرنے میں شرکت کیلئے ذاتی طور پر بات کروں گا ٬میں وزیر اعظم کا امیدوار نہیں ہوں بلکہ لوگوں کی فکری ٬تہذیبی اور اخلاقی سوچ کا ایک ادارہ ہوں ٬ ہم 2نومبر کوحکومت کو نہیں چھوڑیں گے ٬ہم قربانی دینے جا رہے ہیں اور اگر عوام سمجھتی ہے کہ ہم واقعی حق پر ہیں تو باہر نکلیں اور ہمارا ساتھ دیں ۔

ایک انٹر ویو میں شیخ رشید نے کہا کہ وزیر اعظم کا احتساب صرف پی ٹی آئی کا مسئلہ نہیں ہے ٬ یہ پورے ملک کا مسئلہ ہے ٬ اس مرتبہ اتنے لو گ نکلیں گے کہ انہیں سنبھالنا بہت مشکل ہوگا ٬ لو گ واقعی تنگ ہیں ٬ اگر لو گ نکلیں گے تو ہم جیت جائیں گے ٬ لو گوں کا سمندر ہو گا ٬ ہم 28تاریخ کو ہی لال حویلی کے سامنے 10سے 15ہزار لو گ لے کر بیٹھ جائیں گے ٬ ساری دنیا کو 28تاریخ کو ہی پتہ لگ جا ئے گا ٬ ایک لاکھ لو گ کے پی کے سے آجائیں گے ۔

(جاری ہے)

خدا کے واسطے تیسری قوت نہ آئے لیکن حکومت یہی چاہتی ہے ٬ کیونکہ وہ ہر مرتبہ اس ملک سے شہید بن کر جائیں ۔ہم پر امن لوگ ہیں ٬ اگر ہمیں چھیڑو گے تو گھر تک چھوڑ کے آئیں گے ۔ یہ اصلی شیر نہیں بلکہ یہ کیٹ واک والا شیر ہے ۔ موجودہ حکومت میں کرپشن اور بددیانتی اس قدربڑھ گئی ہے کہ اس نظام میں اگر علامہ اقبال اور قائد اعظم بھی نواز شریف کے مقابلے میں انتخابات میں کھڑے ہوجائیں تو وہ بھی ہار جائیں گے۔

دھرنے میں شرکت کیلئے ذاتی طورپر عوامی تحریک سے با ت کرنے جا رہا ہوں ۔ شیخ رشید نے کہا کہ لو گ مجھ پر اس لیے اعتماد کرتے ہیں کیونکہ میں نے نو از شریف اور زرداری کی طرح ڈاکہ نہیں مارا٬عمران خان کو تو لو گ پھر بھی چندہ دے دیتے ہیں ٬ میرے پا س پیسے نہیں ہیں اس لیے روز ٹی وی پر جلسہ کر تا ہوں ٬ میرا سپیکر بند ہے لیکن پھر بھی پارلیمنٹ کے باہر خطاب کرتاہوں ٬ ہم 2نومبر کوحکومت کو نہیں چھوڑیں گے ٬ہم قربانی دینے جا رہے ہیں ٬ اگر عوام سمجھتی ہے کہ ہم واقعی حق پر ہیں تو باہر نکلیں ٬2نومبر کو جوجو سیا سی پا رٹی والا گھر میں بیٹھا رہے گا وہ منافق ہے ۔

اگر 2نومبر کو 10لاشیں بھی لانی پڑیں تو لے آئیں گے ٬چاہے میری اپنی لاش بھی آجائے ۔شیخ رشید احمد نے کہا کہ میں تو صورتحال دیکھ کر بات کرتا ہوں پہلے بھی میں نے حکومت کے جانے کی بات کی تھی لیکن میری سبکی ہوئی ٬میں نے ایک ہی مرتبہ کہا تھا کہ قربانی سے پہلے قربانی ہو گی ٬ اب قصائی بھاگ گیا تو میں کیا کروں ٬بکرا بھی بھاگ گیا ٬ میں تو گھاٹ پر لے کر جا تا ہوں ٬ ایمپائر کی انگلی کا مجھے نہیں پتہ ٬ ایمپائر مجھ سے بڑا کام ہے ۔ شیخ رشید نے انکشاف کیا کہ کل بھی دوسری مرتبہ 50سے 60لاکھ روپے کی آفر چھوڑ دی ہے ٬ پیسے واپس کر دئیے ہیں٬ کیونکہ میں اپنے ضمیر کو جوابدہ ہوں ٬ میں اس ملک کے غریبوں کو سچ اور جھوٹ کا فرق بتاتا رہوں گا٬ جب تک سننا قبول کیا ٬ جلسہ جلوس کر تا رہوں گا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :