دو نومبر کو نہ آسمان گرے گا نہ حکومت بلکہ پی ٹی آئی کا مورال مزید گر جائے گا٬ انجینئر امیر مقام

عمران خان اقتدار کی ہوس میں خونریزی پر اتر آیا ہے٬ وزیر اعظم کے مشیر کی میڈیا نمائندوں سے بات چیت

اتوار 23 اکتوبر 2016 21:00

پشاور۔23اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2016ء)وزیراعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ دو نومبر کو نہ آسمان گرے گااورنہ حکومت گریگی بلکہ عمران خان اورانکے حواریوں کا مورال مزید گر جائیگا۔ ان خیالات کااظہارانہوںنے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر الپوری میں ضلعی کونسلر صابررحمان کی والدہ کی وفات پرتعزیت کے بعدذرائع ابلاغ کے نمائندوںسے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

انہوںنے کہاکہ عمران خان کا پلان بی اورپلان سی زائدالمیعادہوچکے ہیں۔انہوںنے کہاکہ خان صاحب اپنے صاحبزادوں کو تو لندن میں رکھتے ہیںجبکہ غریب مائوںکے جگرگوشوںکوسڑکوںپرخوارکرتے ہیں٬خان صاحب اگرواقعی قوم سے مخلص ہیںتواپنے صاحبزادوںکوبھی دھرنوںمیںشریک کریں۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان اقتدارکی حوس میں خونریزی پراترآئے ہیں٬ صوبے کا اقتداراسکے نزیک ایک حقیرشے ہے اسلئے صوبے اورعوام کے مسائل کوحل کرنے کی بجائے وہ یہاں صرف سٹیج شوزمنعقدکررہا ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ بشام خوازہ خیلہ اورچکدرہ ایکسپریس ویزسالانہ ترقیاتی پروگرام2016-17کاحصہ ہیں٬این ایچ اے نے ان منصوبوں کی فیزیبلٹی سرویز وغیرہ کیلئے ٹینڈرزجاری کردیئے ہیںجن پرجلدہی عملی کام کاآغازکردیاجائیگا۔انہوںنے کہاکہ منصوبوںکی تکمیل سے نہ صرف شانگلہ سوات بلکہ پور ی پشتون بیلٹ اقتصادی راہداری کامتبادل اورشارٹ روٹ بن جائیگی۔

انہوںنے کہاکہ شانگلہ میںدونئے گرڈ سٹیشنز جن میںایک٬بشام شنگ اوردوسرا مارتونگ مخوزئی پورن شامل ہیںجلدتعمیرہوجائینگے جن پرایک ارب60کروڑ روپے لاگت آئیگی اورجن سے متعلقہ علاقوںکے لوگ بجلی کی مد میں مستفیدہوںگے۔انہوںنے کہاکہ اسی طرح تھاکوٹ گرڈسٹیشن کی اپ گرڈیشن کی بھی منظوری دی جاچکی ہے٬تھاکوٹ گرڈسٹیشن کوالائی خوڑ٬بشام شانگلہ پورن گرڈکوخان خوڑپائورپراجیکٹ سے بجلی مہیاکی جائیگی۔

خان خوڑ سے شانگلہ گرڈسٹیشن تک31کلومیٹرتک ٹرانسمیشن لائن کی منظوری دی جاچکی ہے۔انہوںنے کہاکہ شانگلہ میںسوات یونیورسٹی کیمپس کو جلدہی یونیورسٹی کادرجہ دیدیاجائیگامگراتنے بڑے منصوبوںکی تکمیل پروقت ضرورلگتاہے٬اسی طرح شانگلہ میںپاسپورٹ دفترپہلے سے قائم کیاجاچکاہے اورپورن میںنیشنل بینک کی برانچ ایک ماہ کے اندرفنکشنل ہوجائیگی۔

انہوںنے کہاکہ شانگلہ کی انتظامیہ منتخب نمائندوں کے مینڈیٹ کااحترام کرے اورکسی کا پٹھوبننے کی کوشش نہ کرے۔انجینئرامیرمقام نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف خانہ بدوشوںکی حکومت ہے انکاکوئی ٹھکانہ معلوم نہیں وہ کبھی ایک شاہراہ تو کبھی دوسری شاہراہ پر دھمال ڈالتی نظرآتی ہے ۔انہوںنے کہاکہ عمران خان کی طفلانہ حرکتوںنے واضح کردیا ہے کہ وہ وزارت عظمیٰ کے منصب کے قابل نہیں٬ خان صاحب ضدی لیڈرہے جوڈونلڈٹرمپ کے نقش قدم پرچل رہا ہیںوہ پاکستانی ڈونلڈٹرمپ ہے۔ امیر مقام نے کہاکہ مسائل کے حل کیلئے پارلیمنٹ موزوںجگہ ہے خان صاحب کوچاہئے کہ پارلیمنٹ میںآکراپناموقف پیش کریںنہ کہ سڑکوں پر۔