وزیراعلیٰ کاتحصیل ہسپتال رائیونڈ کا بغیرپروٹوکول اچانک دورہ٬ڈاکٹر اورعملے کی غیر موجودگی پر شدید برہم٬ایم یس کی سرزنش
آپریشن تھیٹر میں آلات دھونے والے واش بیسن میں گندگی اورصفائی کی ناقص صورتحال ہسپتال انتظامیہ کوڈانٹ پلا ئی غریب قوم کے خون پسینے کی کمائی اس طرح ضائع کرنا شرمناک ہے ٬آپ کو خدا کا خوف ہوناچاہیے٬ محمدشہبازشریف آپ کے کسی عزیز کو علاج کیلئے یہاں لایاجائے تو کیاایسی گندگی میں اس کایہاں علاج کرانا چاہیں گی وزیراعلیٰ کا ایم ایس سے استفسار دکھی انسانیت کی خدمت اوران کے دکھوں کے مداوے کیلئے دل میں خدمت کی تڑپ٬خوف اورجذبہ ہوناضروری ہی:وزیراعلیٰ
اتوار 23 اکتوبر 2016 21:00
(جاری ہے)
میں قوم کے پیسے کو ضائع نہیں ہونے دوں گا۔
انہوںنے کہا کہ میں نے ہسپتالوں کو درست کرنے کا بیڑااٹھا لیا ہے جب تک مریضوں کو معیاری طبی سہولتیں نہیں ملیں گی تب تک چین سے نہیں بیٹھوں گا۔میں ہسپتالوں کے دورے کر کے خود صورتحال کا جائزہ لے رہا ہوں ۔وزیراعلیٰ نے ہسپتال میں فارمیسی اورسٹور بند ہونے کا بھی سخت نوٹس لیا اور کہا کہ نئے ہسپتال پر کروڑوں روپے خرچ کیے ہیںاور اس کا فائدہ عام مریض کو ہونا چاہیے لیکن یہاں صورتحال دیکھ کر بہت افسوس ہوا ہے۔ وزیراعلیٰ نے ایمرجنسی وارڈ کادورہ کیا اوروہاں گردوغبارکی موجودگی پرسخت برہمی کا اظہا رکرتے ہوئے ہسپتال کے ایم ایس کوڈانٹا اورکہا کہ اگر آپ کے کسی عزیز کو علاج کیلئے یہاں لایاجائے تو کیا آپ ایسی گندگی میں اس کایہاں علاج کرانا چاہیں گے٬ ایک اور وارڈ کی دیوار پر ایئرکنڈیشنر کا پانی گر رہا تھاجس سے دیوار خراب ہورہی تھی۔وزیراعلیٰ نے اس صورتحال پر سخت برہمی کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہسپتال کو صاف ستھرا رکھنا اوریہاں کے صفائی کے نظام کو بہتربنانا ہسپتال کی انتظامیہ کی ذمہ داری ہے ۔وزیراعلیٰ نے صفائی کے عملے کو یونیفارم کے بغیر دیکھ کرہسپتال کے ایم ایس کو جھاڑ پلائی اورکہا کہ میری واضح ہدایات کے باوجود ہسپتال کے عملے کا وردی نہ پہننا افسوسنا ک ہے ۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ پنجاب حکومت عوام کو معیاری اورجدید طبی سہولتوں کی فراہمی پراربوں روپے خرچ کررہی ہے اورصوبے بھر میں جدید طبی سہولتوں سے آراستہ ہسپتال بنائے جارہے ہیں٬اسی پروگرام کے تحت رائیونڈ کے علاقے میں کروڑوں روپے کی لاگت سے نیا ہسپتال بنایا گیا ہے تاکہ علاقے کے عوام کو دہلیز پر ہی بہترین طبی سہولتیں میسر آئیں٬لیکن آج ہسپتال کے دورے کے دوران ہسپتال میں طبی عملے اور معیاری طبی سہولتوں کی عدم دستیابی اورصفائی کی ناقص صورتحال دیکھ کر دلی دکھ اورافسوس ہوا ہے ۔انہوںنے کہا کہ اس ہسپتال میں آرتھوپیڈک سرجن کی تعیناتی ہوچکی ہے لیکن انہوںنے بھی ابھی تک اپنی ڈیوٹی جوائن نہیں کی ہے۔ہسپتال میں گائنا کالوجسٹ بھی موجود نہ تھی اورایمرجنسی وارڈ میںصرف ایک نرس ڈیوٹی پر موجود تھی۔انہوں نے کہاکہ مجھے ہسپتال کی یہ صورتحال دیکھ کرنہایت دکھ ہوا ہے۔انہوںنے کہا کہ دکھی انسانیت کی خدمت ایک عبادت کا درجہ رکھتی ہے۔دکھی انسانیت کی خدمت اوران کے دکھوں کے مداوے کیلئے دل میں خدمت کی تڑپ٬خوف اورجذبہ ہوناضروری ہے۔وزیراعلیٰ نے ہسپتال کے دورے کے دوران مریضوں اور ان کے لواحقین سے ہسپتال میں فراہم کی جانے والی علاج معالجے کی سہولتوں کے بارے میں دریافت کیاتو مریضوں کے لواحقین نے بتایا کہ ہسپتال تو شاندار ہے لیکن اس میں طبی سہولتیں اورطبی عملے کا فقدان ہے۔دوپہر کے وقت طبی عملے کے نہ ہونے کے باعث مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔انہوںنے کہا کہ صحت عامہ کی سہولتوں کیلئے فراہم کردہ اربوں روپے کے وسائل کے ثمرات ہر صورت مریضوں تک پہنچنے چاہئیں۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ میں نے ہسپتالوں کی بہتری کی ٹھان لی ہے۔انشاء اللہ ہسپتالوں میں طبی سہولیات کو بہتر بنانے تک چین سے نہیں بیٹھوں گااورہسپتالوں کے نظام کو بہتر بنا کر ہی دم لوں گا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
نوازشریف ملکی مفاد کی خاطرعمران خان سے بات چیت کیلئے تیار ہیں، رانا ثناء اللہ
-
بجلی چوری ، ایف آئی اے فیصل آباد زون کی بڑی کاروائیاں وفاقی وزیرداخلہ محسن رضا نقوی کی ہدایات پر بجلی چوری میں ملوث عناصر کیخلاف کریک ڈائون جاری
-
سپریم کورٹ کا کراچی میں رینجرز ہیڈ کوارٹرزسمیت تمام عمارتوں کے باہر سے رکاوٹیں ہٹانے کا حکم
-
پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی جاری کردہ انسانی حقوق سے متعلق رپورٹ مسترد کردی
-
"رینٹ اے پرائم منسٹر"
-
پی ٹی آئی کی تحریکوںملکی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا،شیری رحمان
-
سپریم کورٹ کا نسلہ ٹاور کی زمین بیچ کر الاٹیز کو معاوضہ ادا کرنے کا حکم
-
اگلے 5 دنوں میں طوفانی بارشوں کے باعث کسانوں کا بے تحاشہ نقصان ہونے کا خدشہ
-
ہم سب کو کسی سے سیاسی انتقام نہ لینے کا عزم کرنا چاہیے، متحد ہوکرملک کو درپیش بھنور سے نکالا جا سکتا ہے، سینیٹراسحٰق ڈار
-
سپیکر قومی اسمبلی سردارایازصادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے اجلاس
-
بانی پی ٹی آئی ، پرویزالٰہی ، علی نوازاعوان و دیگرکے خلاف جوڈیشل کمپلیکس توڑپھوڑ کیس کی سماعت
-
مہنگائی کے بوجھ تلے دب جانے والی عوام پر گرمیوں کے آغاز میں ایک اور بجلی بم گرانے کی تیاریاں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.