جمعیت علماء اسلام دینی طبقے کی محافظ ہے٬ مولانا محب النبی

اتوار 23 اکتوبر 2016 21:00

لاہور۔23 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2016ء) جمعیت علماء اسلام دینی طبقے کی محافظ اور عوام کے دلوںکی آواز ہے٬ جمہوریت ٬ اسلام کا تحفظ اور دفاع کرتے رہیں گے٬ ان خیالات کا اظہار جمعیت علما ء اسلام لاہور کے امیر مولانا محب النبی٬ حافظ اشر ف گجر٬حافظ ریاض درانی٬ بلال احمد میر اور حافظ غضنفرعزیز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا٬ انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف اپنے پس پردہ قوتوں کی وضاحت کرے ٬ تحریک انصاف کی قیادت کا فرض ہے کہ وہ جمہوریت کا ساتھ دیں اور جاوید ہاشمی کی طرح کلمہ حق بلند کرکے جمہوریت اور سیاست کے ساتھ اپنی کمٹمنٹ کا اظہار کریں ٬ انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کی فلاح وبہبود کیلئے اقدامات اٹھائے۔

متعلقہ عنوان :