35ویں سالانہ دو روزہ عالمی ختم نبوت کانفرنس27 اکتوبر کو ہو گی

اتوار 23 اکتوبر 2016 21:00

لاہور۔23 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2016ء)عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی ناظم تبلیغ مولانامحمداسماعیل شجاع آبادی ٬مولانا عزیزالرحمن ثانی٬قاری جمیل الرحمن اختر٬مولانا علیم الدین شاکر٬پیرمیاں رضوان نفیس نے مرکزختم نبوت میں علماء اور کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ 35ویں سالانہ عظیم الشان فقیدالمثال عالمی ختم نبوت کانفرنس چناب نگرمنعقدہ27,28 اکتوبر کے مدعوین٬مقررین سے رابطے مکمل ہو چکے ہیں ملک بھرمیں کانفرنس کی تیاریاں عروج پر ہیں٬عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے ملک بھر کے عہدیداران ٬کارکنان ٬علماء ختم نبوت کانفرنس کی تیاری میں مصروف ہیں ٬عاشقان رسول کانفرنس چناب نگر میں ملک بھر سے قافلوں کی صورت میں شرکت کریں گے۔

(جاری ہے)

مجلس تحفظ ختم نبوت کے دودرجن سے زائد مبلغین کانفرنس کی تشہیر کے لیے چناب نگر کے مضافاتی اضلاع چنیوٹ٬جھنگ٬حافظ آباد٬سرگودھا٬فیصل آباد٬شیخوپورہ٬ننکانہ کے چھوٹے بڑے شہروں قصبات اورچکوک کا تفصیلی دورہ کررہے ہیں٬درس ختم نبوت پینافلیکس اوردعوت ناموں کے ذریعے مسلمانوں کوشرکت کی دعوت دی جارہی ہے ٬کانفرنس کے جملہ انتظامات کو حتمی شکل دی جارہی ہے٬علماء کرام نے کہا کہ کانفرنس میں مذہبی جماعتوں کے قائدین ٬خطباء٬مقررین مبلغین ٬وکلاء ٬قانون دان خطاب کریںگے۔