ضلعی انتظامیہ انسدادِ ڈینگی مہم کو پو ری جانفشانی سے چلا رہی ہے ٬ڈی سی او لاہور

اتوار 23 اکتوبر 2016 21:00

لاہور۔23 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2016ء) ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ انسدادِ ڈینگی مہم کو شہر بھر میں پو ری جانفشانی سے چلا رہی ہے اور اِن ڈور٬ آئوٹ ڈور ڈینگی سرویلنس کو بھر پور طریقے سے جاری رکھے ہوئے ہے٬ انسدادِ ڈینگی مہم پر مامور ٹیمیں گھر گھر جا کر ڈینگی سرویلنس کر رہی ہیں٬اسی طرح ٹیمیں اپنے اپنے علاقوں میں مو جودقبرستانوں٬ ٹائر شاپس اورکباڑ خانوں کو بھی چیک کر رہی ہیں٬ صفائی ستھرائی اور احتیاطی تدابیر اختیار نہ کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی کی جا رہی ہے٬ڈی سی اونے تمام ٹائون ایڈمنسٹریٹرز کو ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ فیلڈ میں موجود ڈینگی اہلکاروں کی حاضری کو چیک کریں اورٹیموں کی ان ڈور اور آئوٹ ڈورسرویلنس کی کارکردگی کو بھی چیک کریں٬ڈی سی او نے عوام الناس سے بھی اپیل کی کہ وہ اپنے اردگرد صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھیں اور کسی بھی جگہ پانی کھڑا نہ ہو نے دیں اور ڈینگی مہم میں حصہ لینے والی ٹیموں کے ساتھ بھر پور تعاون کریں۔

متعلقہ عنوان :