خواتین ملکی معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کررہی ہیں٬ ترجما ن محکمہ ترقی خواتین پنجاب

اتوار 23 اکتوبر 2016 21:00

لاہور۔23 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2016ء) معا شرے میں خواتین کو بہتر ماحول فراہم کرنے کیلئے منفی سماجی رویوں کا خا تمہ ضروری ہے٬ محکمہ ترقی خواتین پنجاب کے ترجما ن کے مطا بق خواتین ملکی معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کررہی ہیں ان کیخلاف منفی متعصبانہ رویوںمیں تبدیلی لاکران کے مسا ئل کو ختم کیا جا سکتا ہے٬انہوں نے بتا یا کہ مو جو دہ حکو مت نے خواتین کے تحفظ اور معاشی ترقی کیلئے وویمن پیکیج کے تحت عملی اقدامات کئے ہیںجن میں ملا زمت پیشہ خواتین کے بچوں کیلئے ہر ضلع میں ڈے کیئر سینٹرز قائم کئے جا رہے ہیں٬اس کے علا وہ ملازمت پیشہ خواتین کو رہا ئش کی سہو لیا ت فرا ہم کر نے کیلئے اب تک16ہوسٹلز قائم کئے جا چکے ہیں٬ملا زمت کے مقا ما ت پر انہیں ہر طر ح کا تحفظ مہیاکیا جا رہا ہے اور ان کی شکایت کے ازالے کیلئے خاتون صوبائی محتسب کا تقرر کیا گیا ہے٬ تر جما ن نے بتایا کہ خواتین کی ٹال فری ہیلپ لائن1043 ہر وقت کام کررہی ہے٬ انہوں نے کہاکہ خواتین کو ان کے حقوق کے حوالے سے کئے جانے والے اقدامات سے متعلق بھی آگاہی فرا ہم کی جا رہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :