حکومت کسی کو اسلام آباد بند کرنے کی اجازت نہیں دے گی٬نرگس متین

اتوار 23 اکتوبر 2016 21:00

لاہور۔23 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2016ء)مسلم لیگ(ن) شعبہ خواتین ونگ کی سینئر رہنما نرگس متین نے کہا ہے کہ حکومت کسی کو اسلام آباد بند کرنے کی اجازت نہیں دے گی٬عمران خان ٹوپی ڈرامہ بند کریں اور ملک کا نظام چلنے دیں٬ن لیگ کی خواتین ورکرز جمہوریت کیلئے قربانی دینے سے دریغ نہیں کرینگی٬پاکستان میں جمہوریت کی بحالی کیلئے پارٹی ورکرز کا اہم رول ہے٬جمہوریت کے خلاف پلاننگ کرنے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا٬خیبر پختوانخوا ہ کی عوام دو وقت کی روٹی کو ترس رہی ہے اورفسادی خان پنجاب کی ترقی سے جل رہے ہیں ٬آئندہ عام انتخابات میں کے پی کے میں (ن) لیگ کی حکومت ہو گی ٬وہ گزشتہ روز جوہر ٹائون میں پی ٹی آئی اسلام آباد دھرنے سے نمٹنے کیلئے جائزہ اجلاس میں لیگی خواتین ورکر زسے خطاب کررہی تھیں٬انہوں نے مزید کہا وزیر اعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہے اورچار سا لوں میں ملک کی تقدیر بدل چکی ہے جبکہ دہشتگردی اور توانائی بحران کے خاتمے کیلئے حکومت نے مزید تیزی سے کام شروع کردیا ہے٬ انہوں نے کہا کہ غیر ملکی سرمایہ کار پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کررہے ہیں اوردھرنوں والے اسی سرمایہ کاری اور ملکی ترقی کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کررہے ہیں لیکن اس بار حکومت کسی کو ملکی سلامتی کے اداروں پر حملہ نہیں کرنے دینگی۔