اسلام آبا دبند کرنے کی دھمکیاں دینے والے احمقوںکی جنت میں رہتے ہیں٬ اقتدار چور دروازوں سے نہیں عوام کے ووٹوں سے ملتا ہے٬مسز تنویر چوہدری کی میڈیا سے گفتگو

اتوار 23 اکتوبر 2016 21:00

لاہور۔23 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2016ء) مسلم لیگ (ن) کی رہنماء ومشیر وزیر اعلیٰ پنجاب شکایت سیل مسز تنویر چوہدری نے کہا ہے کہ اسلام آبا بند کرنے کی دھمکیاں دینے والے احمقوںکی جنت میں رہتے ہیں٬ عمران خان اپنی مسلسل ناکامیوں پر بوکھلاہٹ کا شکار ہوچکے ہیں٬ انہیں اسلام آباد بند کرنے کی بجائے مینٹل ہسپتال میں اپنا چیک اپ کروانا چاہئے٬اقتدار چور دروازوں سے نہیں بلکہ عوام کے ووٹوں سے ملتا ہے٬مسلم لیگ نے پاکستان بنایا تھا وہ اسے بچانا بھی جانتے ہیں٬عمران خان تعصب٬افراتفری اور فساد کی سیاست کو فروغ دے رہیں٬میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے مسز تنویر چوہدری نے کہا کہ پاکستان کی عوام ترقی ٬امن اور استحکام چاہتے ہیں انہیں اس طرح کے احتجاج میں کوئی دلچسپی نہیں٬وزیر اعظم محمد نواز شریف کی قیادت میںملکی ترقی کی وجہ سے ملکی سا لمیت کے مخالفین اور اپوزیشن کی راتوں کی نیند ختم ہوچکی ٬ وہ جانتے ہیں کہ 2018ء کے انتخابات میں بھی ان کا کوئی کردار نظر نہیں آتا٬انہوں نے کہا کہ پانامہ الزامات ایسے نہیں کہ ان کو چارٹ شیٹ قرار دیا جائے اگر کسی کے پاس ثبوت ہیں تو پیش کرے‘ خود جج بن کر فیصلہ دینا درست نہیں٬پی ایم ایل این کی حکومت اداروں کا احترام کرتی ہے اور تمام جماعتوں کو بھی چاہیے کہ وہ آئین وقانون اور اداروں کے احترام کو یقینی بنائیں٬انہوں نے کہا کہ انتخابات میں کامیابی دھرنوں٬ ریلیوں یا انتشار اور منفی سیاست سے نہیں بلکہ کارکردگی اور عوام کی خدمت سے ملتی ہے ‘اب پی ٹی آئی کو چاہیے کہ سیاست چھوڑ کر کوئی اور کاروبار شروع کر لیں۔

متعلقہ عنوان :