قیام امن کے لیے لیویز فورس کی کارکردگی مثالی ہے ٬ محمد صالح ناصر

لیویز فورس کو جدید اسلحہ و گاڑیوں کی فراہمی سے مسائل میں کمی آئے گی٬ ڈائریکٹر جنرل لیویز فورس بلوچستان

اتوار 23 اکتوبر 2016 20:50

سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2016ء) ڈائریکٹر جنرل لیویز فورس بلوچستان محمد صالح ناصر نے کہا ہے کہ قیام امن کے لیے لیویز فورس کی کارکردگی مثالی ہے ٬لیویز فورس کو جدید اسلحہ و گاڑیوں کی فراہمی سے مسائل میں کمی آئے گی٬لیویز فورس کے جوانوں کو جدید تربیت دئے کر لیویز فورس کے مورال کو بلند بنایا جائے گا٬صوبے کے بی ایریا میں لیویز فورس اور قبائلیوں میں ہم آہنگی کا کوئی فقدان موجود نہیں ہے ٬عوام کا اعتماد ہی قیام امن کی ضمانت ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے سبی کے دورہ کے دوران لیویز فورس کے جوانوں سے خطاب میں کیا ٬اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈائریکٹر لیویز غلام مرتضیٰ کلواڑ٬تحصیلدار نصیر احمد ترین٬رسالدار لیویز میر عارف مری٬ریاض ڈومکی٬محمد علی لونی٬عبدالمالک بنگلزئی٬عالمگیرخجک و دیگر بھی موجودتھے ٬قبل ازیں ڈائریکٹر لیویز محمد صالح ناصر نے لیویز تھانہ سبی کی عمارت اور پراپرٹی میں رکھے گئے اسلحہ کا بھی معائنہ کیا جبکہ لیویزفورس کو دیئے گئے جدید اسلحہ ومشینریز کا بھی معائنہ کیا٬اس موقع پر ڈائریکٹر لیویز فورس محمد صالح ناصر نے کہا ہے کہ لیویز فورس کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کے لیے وزارت داخلہ و قبائلی امور اقدامات اٹھا رہی ہے بلوچستان کے بی ایریا میں قیام امن کے لیے لیویز فورس کا کردار قابل ستائش ہے انہوں نے کہا کہ لیویز فورس کے جوانوں کو پاک فوج کی طرح جدید تربیت کی ضرورت ہے جس کے بعد لیویز فورس کا مورال مزید بلند ہو گا انہوں نے کہا کہ لیویز فورس کو جدید اسلحہ و مشیریز سمیت جدید گاڑیوں کی فراہمی کے بعد لیویز فورس کی کارکردگی میں بہتری آئی ہے انہوں نے مزید کہا کہ قبائلی علاقوں میں لیویز فورس ڈپلو میٹک پالیسی کے تحت قبائلیوں کے ساتھ ہم آہنگی قائم رکھے ہوئے ہے اور امن و امان کے قیام کے لیے لیویز فورس کے ساتھ قبائلی عمائدین کا تعاون سے انحراف ممکن نہیں ہے انہوں نے کہا کہ لیویز فورس اور قبائلیوں میں ہم آہنگی قیام امن کی علامت ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ لیویز فورس پر عوام کا اعتماد ہے جسے لیویز فورس مزید مضبوط بنائے گی انہوں نے کہا کہ امن و امان کے قیام کو یقینی بنانے کے لیے دورافتادہ علاقوں میں موسمی اثرات کی پرواہ کیئے بغیر لیویز اہلکار اپنے فرائض انجام دئے رہے ہیںجس کی وجہ سے صوبے کی70فیصد بی ایریا کے علاقوں میں امن و امان کی صورتحال میں کافی بہتری آئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :