وزیراعلیٰ بلوچستان سے سینیٹر سردار یعقوب خان ناصر اور صوبائی مشیر سردار در محمد خان ناصر کی ملاقات

اتوار 23 اکتوبر 2016 20:50

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2016ء) وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری سے سینیٹر سردار یعقوب خان ناصر اور صوبائی مشیر سردار در محمد خان ناصر نے اتوار کے روز یہاں ملاقات کی٬ جس میں صوبے کی سیاسی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ٬ ملاقات میں طے پایا کہ دکی میں مسلم لیگ(ن) کے زیر اہتمام 28اکتوبر کو جلسہ عام کا انعقاد کیا جائے گا جس سے وزیراعلیٰ بلوچستان اور مسلم لیگ (ن) کے دیگر رہنما خطاب کریں گے٬ ملاقات میں مسلم لیگ(ن) کی حکومت کے خلاف کی جانے والی سازشوں اور اسلام آباد کو بند کرنے کی دھونس و دھمکی کی شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہوئے اسے جمہوریت اور جمہوری نظام کے خلاف گہری سازش قرار دیا گیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر دونوں رہنما$ں نے اس بات سے اتفاق کیا کہ وزیراعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں ملک ترقی کی منازل طے کر رہا ہے اور ترقیاتی عمل کو روکنے والے عناصر کے مزمو م عزائم کو عوامی حمایت سے مکمل طور پر ناکام بنایا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :