لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے قائم کمیشن 24اکتوبر سے کوئٹہ میں سماعت کرے گا٬سماعت 29اکتوبر تک روزانہ کی بنیاد پر ہوگی ٬ محکمہ داخلہ ذرائع

اتوار 23 اکتوبر 2016 20:50

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2016ء) حکومت پاکستان کی جانب سے لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے قائم کمیشن 24اکتوبر سے کوئٹہ میں سماعت کرے گاسماعت 29اکتوبر تک روزآنہ کی بنیاد پر ہوگی محکمہ داخلہ کے ذرائع کے مطابق لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے قائم کمیشن کی سربراہی سندھ ہائی کورٹ کے ریٹائرڈ جسٹس محمد غوث کریں گے ٬24اکتوبر سے لیکر 29اکتوبر تک سول سیکرٹریٹ کوئٹہ میں ہونے والی کمیشن کی سماعت کے دوران84کیسز سنے جائیں گے جن میں 24اکتوبر کو سولہ ٬25اکتوبر کو تیرہ ٬26اکتوبر کو سترہ ٬27اکتوبر کوبھی سترہ ٬28اکتوبرکو پندرہ اور29اکتوبر کو سولہ کیسز شامل ہیں کمیشن کے زیر سماعت زیادہ کیسز کاتعلق کوئٹہ سے ہے ٬جبکہ خضدار٬قلات نوشکی ٬ڈیرہ بگٹی ٬مستونگ ٬کچھی ٬چاغی ٬تربت ٬قلعہ عبداللہ سے تعلق رکھنے والے لاپتہ افراد کے کیسز کی سماعت بھی ہوگی ٬سماعت کے موقع پرلاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے قائم کمیشن کے علاوہ محکمہ داخلہ٬پولیس ٬لیویز اور دیگر اداروں کے افیسران موجود ہوں گے ۔

متعلقہ عنوان :