پولیو جیسے موذی مرض کے خاتمہ ا عزم کے ساتھ پولیو کے خاتمے کا عالمی دن منا رہے ہیں٬ نواب ثناء اللہ خان زہری

اتوار 23 اکتوبر 2016 20:50

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2016ء) وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے کہا کہ یہ بات انتہائی مسرت کا باعث اور حوصلہ افزاء ہے کہ دنیا کی دیگر قوموں کے ساتھ آج ہم بھی پولیو جیسے موذی مرض کے خاتمہ کا عزم کے ساتھ پولیو کے خاتمے کا عالمی دن منا رہے ہیں٬ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پولیو کے خاتمے کے حوالے سے عالمی دن کے موقع پر اپنے ایک پیغام میں کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے اس بات کا تہیہ کر رکھا ہے کہ ہم جلد از جلد پاکستان کو پولیو فری بنائیں گے٬ اس مقصد کے حصول کے لیے حکومت بلوچستان تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لا رہی ہے٬ اور صوبے میں تسلسل کے ساتھ انسداد پولیو مہم جاری ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ یہ بات اطمینان بخش ہے کہ انتظامی افسران سرکاری اہلکاران اور معاشرے کے دیگر حلقے اس مہم میں حکومت کے ساتھ بھرپور تعاون کر رہے ہیں٬ اس سلسلے میں مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علماء کرام کا کردار خاص طور سے لائق ستائش ہے٬ وزیراعلیٰ نے اس یقین کا اظہار کیا ہے کہ بلوچستان میں متعلقین نے انسداد پولیو مہم کے سلسلے میں جو کامیابیاں حاصل کیں ہیں انہیں آنے والے دنوں میں مزید مستحکم کیا جائیگا اور اپنے صوبہ سے پولیو جیسے موذی مرض کا خاتمہ کرنے میں حتمی کامیابی حاصل کریں گے۔

متعلقہ عنوان :