کوہلو٬ڈپٹی کمشنر نے ہوسڑی واقعے میں ملوث لیویز اہلکاروں کو معطل کردیا

اتوار 23 اکتوبر 2016 20:50

کوہلو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2016ء) کوہلو کے علاقعے ہوسڑی میں گزشتہ روز چھ سے زائد لیویز اہلکاروں نے بہادر خان کے گھر میں تلاشی کا بہانہ بنا گر گھسنے کے بعد گھر سے ایک لاکھ پچاس ہزار روپے ڈکیتی کرلی تھی جس کے بعد علاقہ مکینوں نے ملزمان کو گھرے میں لے کر لیویز فورس کے حوالے کردیا ٬ڈپٹی کمشنر کوہلو آغا نبیل نے ہوسڑی واقعے کا فوری نوٹس لے کر واقعے میں ملوث لیویز اہلکاروں کو معطل کردیا ہے