لاہور٬ بورڈ آفس کے باہر فرسٹ ایئر کے طلبہ اور انکے والدین کا احتجاج‘روڈ بلاک کر کے بورڈ انتظامیہ کیخلاف نعرے بازی

اتوار 23 اکتوبر 2016 20:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 اکتوبر2016ء) مزنگ روڈ پر لاہور بورڈ آفس کے باہر فرسٹ ایئر کے طلبہ اور ان کے والدین کا احتجاج‘روڈ بلاک کر کے لاہور بورڈ انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی بھی کی گئی ‘ پیپرز چیکرز قابل نہیں ‘پرچوں کی ری چیکنگ کا طریقہ کار تبدیل کیا جائے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق لاہورکے علاقہ مزنگ روڈ پر لاہور بورڈ آفس کے سامنے طلبا ٬ طالبات اور ان کے والدین نے احتجاج کرتے ہوئے ر وڈ بلاک کردی۔

انہوں نے الزام عائد کیاکہ انہیں سوالات کے درست جواب تحریر کرنے بھی نمبرز نہیں دئیے گئے فرسٹ ایئر کی غیر معیاری ری چیکنگ پر والدین بے بس نظر آئے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ قابل پیپرز چیکرز سے پرچے چیک کرائے جائیں بچوں کے مستقبل کے ساتھ کھلواڑ کیاجا رہا ہیجہاں فرسٹ ائیر کے پیپزر کی ری چیکنگ کے حوالے سے طلبا اور طالبات پریشان ہیں وہیں والدین کو اپنے بچوں کے مستقبل کی فکر لاحق ہے۔