مظفر آباد کے رہائشی کی وزیر اعظم ‘ وزیر اعلیٰ پنجاب اور بحریہ ٹائون کے چیئرمین ملک ریاض سے مالی مدد کی اپیل

اتوار 23 اکتوبر 2016 20:30

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 اکتوبر2016ء) مظفر آباد کے رہائشی محمد قاسم نے وزیر اعظم نواز شریف ‘ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور بحریہ ٹائون کے چیئرمین ملک ریاض سے مالی مدد کی اپیل کر دی۔

(جاری ہے)

اتوار کو نیشنل پریس کلب میں پریس کانفرنس میں محمد قاسم نے کہا کہ جب سے ہوش سنبھالا ہے اپنے آبائو اجداد کو پیپلز پارٹی سے منسلک دیکھا ہے اور میں بھی پیپلز پارٹی کا جیالا ہوں۔

مگر گھریلو حالات میں پریشانی کے سبب میں لاکھوں کا مقروض ہو گیا۔ میں نے پیپلز پارٹی کے عہدیداروں سے را بطہ کر کے اپنی پریشانی بتانا چاہی مگر انہوں نے کوئی توجہ نہیں دی جس کی وجہ سے مایوس ہو کر پیپلز پارٹی چھوڑ رہا ہوں۔ میری وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف ‘ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور ملک ریاض سے اپیل ہے کہ میری مالی مدد کی جائے۔ …(رانا+ ع ا)