پاکستان زندہ باد کنونشن میں استحکام وطن ٬نظام مصطفی کے نفاذ٬کشمیری عوام سے اظہاریکجہتی ٬ دہشتگردی ٬ انتہا پسندی ٬فرقہ واریت اورکرپشن کے خاتمے کیلئے قومی ایجنڈے کا اعلان کریں گے

جماعت اہلسنّت پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ سید ریاض حسین شاہ کی وفود سے گفتگو

اتوار 23 اکتوبر 2016 20:30

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 اکتوبر2016ء) جماعت اہلسنّت پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ سید ریاض حسین شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان زندہ باد کنونشن میں استحکام وطن ٬نظام مصطفی کے نفاز کشمیری عوام سے اظہاریکجہتی ٬ کیلئے اور دہشتگردی ٬ انتہا پسندی ٬فرقہ واریت اورکرپشن کے خاتمے کیلئے قومی ایجنڈے کا اعلان کریں گی29اکتوبر کو منعقدہ کنونشن اہل سنت کے اتحادکا مظہر ہوگا سیاسی وابستگیوںسے بالا تر ہوکر پاکستان زندہ باد تحریک کے ذریعے امن و محبت کا پیغام پھیلانا ہمار ا ہدف ہے حکمران اقتدار بچانے اورااپوزیشن قوم کو بیوقوف بنانے کا سلسلہ بند کریں اوراپنی ذمہ داریاں پوری کریں ان خیالات کاا ظہارانھوںنے گزشتہ رو زملاقات کیلئے آئے ہوئے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا علامہ سید ریاض حسین شاہ نے کہا کہ پاکستان زندہ بادکنونشن میں اہل سنت کی تمام سیاسی وغیر سیاسی جماعتوں٬ دینی مدارس کے سربراہان سمیت علمائو مشائخ عظام کو دعوت دی جارہی ہے کنونشن کے بعد پاکستان زندہ باد تحریک کے دوسرے مرحلے میں چاروں صوبوں اوراضلاع میں کنونشنز ٬ مارچ کئے جائیں گے پاکستان آج ایک بار پھر نازک دور سے گزر رہا ہے ہمیں سیاسی وابستگیوں سے بالاتر ہوکر استحکام اوردفاع وطن کیلئے باہم متحد ہونا ہوگا کشمیری اہل پاکستان کی جانب دیکھ رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

بھارت مظالم چھپانے کیلئے عالمی اداروں کو گمراہ کررہا ہے اقوام متحدہ خاموش تماشائی بناہوا ہے انھوںنے کہا کہ اسلام کے نام پرحاصل ہونے والے ملک مین آج تک اسلام نافذ نہیں کیا گیا اب ہم اس وقت تک چین سے نہیں بیٹھیں گے جب تک ملک میں نظام مصطفی کا نفاز نہیں کیا جاتا انھوںنے کہا کہ کنونشن میں ملک بھر سمیت بیرون ممالک سے بھی اہل سنت کے نمائندہ علماء اوررہنما شریک ہونگے جبکہ صدر مملکت سے لے کر ممبران پارلیمنٹ ٬ چاروںصوبائی اسمبلییوں کے ممبران اوروزاء کو بھی کنونشن میں شرکت کیلئے دعوت دی جارہی ہے

متعلقہ عنوان :