راولپنڈی٬سٹی ٹریفک پولیس کا حادثات کی روک تھام کیلئے بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کیخلاف گرینڈ آپریشن کا آغاز

اتوار 23 اکتوبر 2016 20:30

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 اکتوبر2016ء) سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی نے حادثات کی روک تھام کے پیش نظر بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کے خلاف گرینڈ آپریشن کا آغازکر دیا بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی کیونکہ خدا نخواستہ گرنے کی صورت میں سیفٹی ہیلمٹ سر کی جان لیوا چوٹ سے محفوظ رکھتا ہے جس سے ڈرائیور کی جان بچ جاتی ہے ا س سلسلے میں ٹریفک پولیس راولپنڈی کے ایجوکیشن ونگ کی جانب سے دورانِ موٹر سائیکل ڈرائیونگ ہیلمٹ کی اہمیت و افادیت سے متعلق موٹر سائیکل سواروں میں خصوصی آگاہی مہم کا سلسلہ بھی جاری و ساری ہے اس حوالے سے قائم مقام چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی یوسف علی شاہد نے بتایاکہ دورانِ سفر موٹر سائیکل سواروں کے لئے ہیلمٹ کا استعمال انتہائی ضروری ہے کیونکہ موٹر سائیکل سے گرنے کے صورت میں اکثر خطرناک چوٹیں سر میں لگتی ہیں جو جان لیوا اور معذوری کا سبب بنتی ہیں لیکن دوران موٹر سائیکل ڈرائیونگ جب ہیلمٹ کا استعمال کیا جائے گا تو اس صورت میں سر مکمل محفوظ رہتاہے انہوںنے کہا کہ اس مقصد کے پیش نظر راولپنڈی ٹریفک پولیس نے بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کے خلاف آج سے بڑے پیمانے پر آپریشن کا آغاز کر دیا ہے اس سلسلے میں تمام سیکٹر انچارجز٬ بیٹ انچارجزاور پوئنٹ پر تعینات وارڈن افسران کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں کہ بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائیں اور موٹر سائیکل سواروں کو ہیلمٹ کی اہمیت سے متعلق بریف کریں قائم مقام چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی یوسف علی شاہد نے بتایا کہ ٹریفک پولیس کا ایجوکیشن ونگ نے اس سلسلے میں خصوصی آگاہی مہم شروع کر رکھی ہے انہوں نے کہا کہ بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے والوں کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :