نواز شریف کی ملک و قوم کیلئے خدمات قابل قدر ہیں ٬زیب النساء

ن لیگ کی حکومت کی مثبت پالیسیوں سے ملک میں ترقی کی نئی راہیں کھلیں٬رکن صوبائی اسمبلی

اتوار 23 اکتوبر 2016 20:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 اکتوبر2016ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی صوبائی رکن اسمبلی زیب النساء نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے انٹرا پارٹی الیکشن میں وزیر اعظم نواز شریف کو بلا مقابلہ صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے نیک تمنائوں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کا بلا مقابلہ چنائو اس امر کا بین ثبوت ہے کہ ان کی پارٹی اور ملک و قوم کیلئے خد مات قابل قدر ہیں اور واحد شخصیت ہیں جن کی قیادت میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ملک کی سب سے بڑی سیاسی قوت بن چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت کی مثبت پالیسیوں کی وجہ سے ملک میں رقی کی نئی راہیں کھلی ہیں وزیراعظم پاکستان میاں نوازشریف کی سیاست تعمیر و ترقی جبکہ مخالفین کی روش انتشاری ہے جب ملک میں ترقی و خوشحالی کا سفر جاری ہے تو دھرنوں کے شوقین کچھ لوگوں کو ایک بار پھر افراتفری پھیلانے کا عارضہ لاحق ہو گیا ہے عوام کی ترقی اور خوشحالی کے مخالف یہ عناصر ترقی کی راہ روکنے کے درپے ہیں لیکن ملک میں ترقی و خوشحالی کا یہ سفر جاری رہے گا۔

(جاری ہے)

مسلم لیگی رہنما نے کہا کہ بعض مفاد پرست سیاستدان قومی مفاد پر ذاتی مفاد کو ترجیح دے رہے ہیں ٬ ان عناصر کو جان لینا چاہیئے کہ سیاست میں کامیابی احتجاج اور منفی سیاست سے نہیں بلکہ عوام کی خدمت سے ملتی ہے٬ با شعور عوام شکست خوردہ سیاستدانوں کی منفی سیاست سے تنگ آ چکے ہیں ۔ رکن صوبائی اسمبلی زیب النساء نے کہا کہ عمران خان کو چاہیے کہ ساڑھے تین سال گزر چکے ہیں لہذا اب صبرو تحمل سے کام لیں اور اپنے احتجاج کئلئے سڑکوں کے بجائے پارلیمنٹ کی راہ اختیار کریں٬ سیاسی قیادت سمیت فوج بھی اپنا کام بہتر انداز میں کر رہی ہے تا ہم جو مقام اور وقار اس فوج کا ہے اسے برقرار رہنا چاہیے