وزیراعظم ملک کی ترقی٬استحکام او رخوشحالی کیلئے اپنا روایتی کرداراداکرتے رہیںگے٬سردار مہتاب احمد خان

دھرنوں اور احتجاج کی سیاست سے ترقی کا راستہ روکناجرم اور عوام کیساتھ زیادتی ہے٬نومنتخب چیئرمین

اتوار 23 اکتوبر 2016 20:30

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 اکتوبر2016ء) پاکستان مسلم لیگ(ن)کے رہنما ویوسی 41اسلام آبادسے نومنتخب چیئرمین سردار مہتاب احمد خان نے کہاہے کہ وزیراعظم پاکستان میاں نوازشریف کی قیادت میں ملک ترقی کی شاہراہ پر گامزن ہے اور آج کا پاکستان2013ء کے مقابلے میں معاشی طورپر مستحکم اور مضبوط اورپرامن ہے٬حکومت اورعسکری اداروں کی موثر حکمت عملی سے دہشتگردی کے واقعات میں نمایاں کمی آئی ہے٬انہوں نے کہاکہ اکستان مسلم لیگ(ن) قائداعظم کے افکار پر عمل کرتے ہوئے آگے کی جانب بڑھ رہی ہے٬وزیراعظم میاں نوازشریف ہی پاکستان کے واحد لیڈر ہیں جوملک وقوم کو مشکلات سے نکال سکتے ہیں۔

اپنے بیان میں مسلم لیگی رہنما نے کہاکہ دھرنوں اوراحتجاج کی سیاست کے زریعے ملکی ترقی کا راستہ روکنے کی کوشش کی جا رہی ہے جو کہ ایک ہے اور پاکستان کی20کروڑ عوام کے ساتھ یہ ظلم اور زیادتی کسی صورت قبول نہیں ٬عوام ترقی یافتہ پاکستان کی آڑے آنے والوںکو مسترد کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ وزیراعظم میاں نوازشریف پاکستان کی سالمیت و بقاء و استحکام ٬ترقی و خوشحالی کیلئے اپنا مثبت اور روایتی کردار اداکرتے رہیں گے٬عمران خان کے ہاتھ میں وزیراعظم کی لکیر نہیں ہے وہ پاکستان کو پتھر کے دور میں لے جاناچاہتے ہیں ان کی یہ خواہش کبھی پوری ہوگی۔

نومنتخب چیئرمین سردار مہتاب احمد خان نے کہاکہ منفی سیاست عمران خان کا ایجنڈا ہے وہ اپنے اردگرد کرپشن کے بادشاہوں کا احتساب کریں ٬چوروںکے سرداروں کی پہلے تلاشی لیں پھر کسی اورپر انگلی اٹھائیں۔

متعلقہ عنوان :