وزیراعظم کے وژن کی بدولت پاکستان مضبوط اور مستحکم ملک بن چکا ہے٬چودھری رفعت جاوید

میاں نوازشریف کا بطورصدر مسلم لیگ(ن) انتخاب ان کی قیادت پر بھرپور اعتماد کااظہار ہے٬ڈپٹی میئراسلام آباد

اتوار 23 اکتوبر 2016 20:30

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 اکتوبر2016ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنما و ڈپٹی میئر فیڈرل کپیٹل اسلام آباد چودھری رفعت جاویدنے کہاہے کہ وزیراعظم میاں نوازشریف عوام کا مینڈنٹ لے کر اقتدار میں آئے ہیں کسی چور دروازے سے نہیں ٬یہ کیسے ہوسکتا ہے کہ جس کا دل چاہے حکومت گرانے کیلئے اسلام آباد پر چڑھائی کردے٬اس احمقانہ حرکت پر مسلم لیگ(ن) کے متوالے خاموش تماشائی بن کر نہیں رہیں گے بلکہ اانتشار کی سیاست کرنے والوں کو منہ توڑ جواب دیاجائے گا۔

انہوں نے کہاکہ عمران خان عرصہ دراز سے جمہوریت کے خلاف حالت جنگ میں ہیں ٬پے درپے شکست کے بعد دارلحکومت کو بند کرناقومی سلامتی پر حملہ تصور ہوگا٬قوم اپنے قومی اداروں کا دفاع کرناجانتی ہے٬تحریک انصاف اقتدار میں آنے کیلئے جمہوری راستہ اختیار کرے٬افراتفری سے ایمپائر کی انگلی اٹھنے کاانتظار کرنا ناامیدی کی علامت ہے۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں مسلم لیگی رہنما نے کہاکہ عوا م کی منتخب حکومت کو کوئی خطرہ نہیں ہے٬سازشی سیاستدانوں کا ٹولہ اپنے ناپاک عزائم میں ناکام ہوگا٬ہر حالت میں اپنی آئینی مدت پوری کرے گی٬پاکستان مسلم لیگ(ن) ایک جمہوری اور منظم جماعت ہے جو کہ پاکستان کی تعمیر و ترقی میںاپنا اہم کردارادا کررہی ہے ۔

ڈپٹی میئر اسلام آباد چودھری جاوید نے کہاکہ عمران خان سیاست کو کرکٹ کا کھیل سمجھ رہے ہیں انہیں معلوم ہوناچاہیے کہ کرکٹ اور سیاست میں نمایاں فرق ہے٬اسلام آباد کا دھرنا ناکام ہوگا٬بیس کروڑعوام میں سے چند ہزار کے دھرنے سے عوامی منتخب حکومت ختم نہیں کی جاسکتی۔