سابق وزیراعلیٰ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ بلوچستان کو پرامن بنا نے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے٬نیشنل پارٹی

اتوار 23 اکتوبر 2016 20:30

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اکتوبر2016ء) نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنمائوں نے کہا ہے کہ سابق وزیراعلیٰ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے بلوچستان کو پرامن بنا نے کیلئے تمام تر وسائل کو بروئے کار لائے ان کی امن کوششوں کی بدولت آج صوبے میں کھیل کے میدان آباد ہونے لگے ہیں جشن سریاب سے عوام کو کھیل کے مواقع میسر ہو گئے جشن سریاب نے عوام کے مصروف اورنفسانفسی کی زندگی میں نئی روح پھینک کر معاشرے میں تازگی اور تندرستی کا آغاز کر دیا نوجوانوں کے غیر نصابیوں سر گر میوں میں مواقع فراہم کر نے سے صحت مندانہ اورجاندار معاشرہ تشکیل دیا جا سکتا ہے ان خیالات کا اظہارنیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء رکن قومی اسمبلی سردار کمال خان بنگلزئی٬ صوبائی وزیر صحت رحمت صالح بلوچ٬ سابق ناظم آواران خیر جان بلوچ٬ حاجی عبدالواحد شاہوانی٬ حاجی عطاء محمد بنگلزئی٬ حاجی عبدالصمد بلوچ٬ موسیٰ جان خلجی٬ عبیدلا شاری٬ علی احمد لانگو٬ عبدالقیوم سجن٬ ارباب نذیر٬ نصراللہ شاہوانی٬ ملک حسین بنگلزئی٬ سعید سمالانی٬ قاسم لانگو٬ میر حیدر رئیسانی٬ انجمن تاجران کے صدر رحیم آغا٬ خدمت خلق فائونڈیشن کے چیئرمین نعمت اللہ ظہیر سمیت دیگر موجود تھے جشن سریاب میں مختلف جسمانی اور ذہنی سر گرمیوں کا انعقاد کیا جن میں جس قرات ٬ نعت خوانی تعلیمی سیمینار ٬ بلوچی ٬ براہوی اور اردو مشاعرے٬مصوری کے مقابلے٬بلوچی کشیدہ کاری٬بلوچی کھانے ٬فٹبال٬کرکٹ٬کراٹے٬شطرنج٬لڈو٬تاش٬کرم بورڈ٬ثقافتی میلہ٬سنوکر٬رسہ کشی٬کوہ پیمائی٬ڈرامے٬موسیقی٬باڈی بلڈنگ٬ سائیکلنگ سمیت دیگر سرگرمیوں کا انعقاد کیا گیاتھا گزشتہ روز اختتامی تقریب میں فٹبال ٹورنامنٹ کا فائنل میچ کھیلا گیا جس میں ونر ٹیم ستارہ بلوچستان فٹبال کلب اور گرین سریاب فٹبال کلب رنر اپ رہے اختتامی تقریب میںمختلف کھلاڑیوں نے کھیل کا مظاہرہ پیش کیا جبکہ بلوچی چھاپ کو بہترین انداز میں پیش کیا گیا اسٹیڈیم کچاکچ تماشیوں سے بھرا ہوا تھا جشن سریاب کے اختتامی تقریب میں تمام منعقدہ سر گر میوں میں حصہ لینے اور جتنے والوں کلبوں اور کھلاڑیوں میں مختلف قسم کے انعامات تقسیم کئے گئے تقریب سے خطاب کر تے ہوئے سردار کمال خان اور رحمت بلوچ نے کہا ہے کہ نیشنل پارٹی سیاست میں تعصب اور تنگ نظری کیخلاف ہیں اور سیاست کو عوام کی خدمت سمجھتی ہے جشن سریاب کو عوام کیلئے منعقد کیا گیا اور نوجوانوں کی جسمانی اور ذہنی نشوونما پروان چڑھانے کے ساتھ ساتھ صوبے کے عوام میں خدمت اور بھائی چارے کا ماحول کو فارغ کے باعث بنا سابق وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے اپنے دور اقتدار میں خوف اور مایوسی کے فضا کو امن میں تبدیل کر تے ہوئے عوام کوہر ضلع میں سپورٹس فیسٹیول اور جشن کا انعقاد کر کے لو گوں میں زندگی اور روشنی ڈالی جشن سریاب کے اختتامی تقریب کے مہمانوں اور نمایاں کھلاڑیوں کو سابق وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کی جانب سے خصوصی شیلڈز پیش کیا گیا اورپارٹی رہنمائوں نے جشن سریاب کے انتظامیہ کوکامیاب جشن سریاب کے انعقاد پر مبارکباد دی اس موقع پر نیشنل پارٹی کے قائدین نے شاہوانی اسٹیڈیم سریاب میں سابق وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کے فنڈز سے آب نوشی اسکیم کا افتتاح بھی کیا ۔