کوہاٹ پنڈی روڈ پر گمبٹ کے قریب ٹریفک کے المناک حادثے میں 3 مسافر جاں بحق ٬ 6خواتین سمیت 13افرادزخمی

اتوار 23 اکتوبر 2016 20:30

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اکتوبر2016ء) کوہاٹ پنڈی روڈ پر گمبٹ کے قریب ٹریفک کے المناک حادثے میں 3 مسافر جاں بحق اور 6خواتین سمیت 13افرادزخمی ہوگئے۔ حادثہ دو مسافر فلائنگ کوچوں کے مابین تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔زخمیوں کو کوہاٹ کے مختلف ہسپتالوں میں منتقل کرکے پولیس نے حادثے کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔تفصیلات کے مطابق کوہاٹ سے راولپنڈی جانے والی ایک مسافر فلائنگ کوچ پنڈی روڈ پرگمبٹ کے قریب مخالف سمت سے آنے والی تیز رفتار فلائنگ کوچ سے ٹکرا گئی جسکے نتیجے میں ان کوچوں میں سوار تین مسافر جاوید سکنہ ہری پور٬عبدالمالک سکنہ پنڈ سلطانی جنڈ٬اور زاہد رشید ساکن لاہور شہر موقع پر جاں بحق ہوگئے۔

حادثے میں 6خواتین سمیت 13مسافر بلقیس بی بی٬حفیظہ بی بی ٬انسہ بی بی ٬زرین تاج بی بی٬تاج بیگم ٬فہمیدہ بی بی ساکنان رئیسان ہنگو٬نوید اقبال٬محمد نواز٬اسد٬غلام شبیر٬صابر حسینساکنان جنڈ٬شفاقت سکنہ گڑھی ڈھوڈیوال کوہاٹ اور سلیم اقبال سکنہ کرک زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

حادثے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کو فوری طور پر آر ایچ سی گمبٹ اور کوہاٹ ڈویژنل ہیڈ کوارٹر کے ڈی اے ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں بعد ازاں جاں بحق افراد کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے بعد لواحقین کے حوالے کرکے اپنے آبائی علاقوں کو روانہ کردی گئی جبکہ زخمیوں کو ہسپتال داخل کر دیا گیا ہے۔

ہسپتال میں داخل بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے تاہم اکثر زخمی خطرے سے باہر ہیں۔ادھر پولیس تھانہ گمبٹ نے حادثے کا شکار دونوں گاڑیاں تحویل میں لیکر واقعے کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔

متعلقہ عنوان :