جماعت اسلامی اجتماع٬آخری سیشن میں جماعت کی مرکزی قیادت و دیگر کی شرکت

اتوار 23 اکتوبر 2016 20:20

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 اکتوبر2016ء) جماعت اسلامی کے زیر اہتمام دوروزہ اجتماع عام کی آخری سیشن میں جماعت اسلامی کی مرکزی قیادت کے علاوہ جماعت اشاعت و توحید کے سربراہ مولانا محمد طاہر پنج پیر٬ اسپیکر صوبائی اسمبلی اسد قیصر٬ارکان صوبائی امسبلی زرین گل٬ ولی محمد اور ایم پی اے سلیم خان٬ جمعیت العلمائے اہل حدیث کے رہما مولانا فضل الرحمان مدنی٬٬اولسی تحریک کے ڈاکٹر سید عالم مسعود٬اور سابق صوبائی وزیر قاری روح اللہ نے شرکت کی۔

سینئر صوبائی سوزیر اور قومی وطن پارٹی کے صوبائی چیرمین سکندر شیرپائو٬ایم پی ایز شاہ حسین٬صاحبزادہ ثناء اللہ٬ ارشد عمرزئی بھی اسٹیج پر موجود تھے۔ان کے علاوہ جے یو آئی سمیع الحق گروپ کے رہنما مولانا حٓمد الحق حقانی اور صوبائی امیر مولانا یوسف شاہ نے بھی اجتماع میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

سیشن کی صدارت امیر جماعت اسلامی کے مرکزی امیر سراج الحق نے کی۔

دیگر رہنمائوں میں مرکزی نائب امیر حافظ محمد ادریس مرکزی نائب امیر راشد نسیم نائب امیر ڈاکٹر فرید پراچہ٬نائب امیر میاں محمد اسلم٬نائب امیر پروفیسر محمد ابراہیم خان٬مرکزی سیکرٹری اطلاعات امیر العظیم٬ڈپٹی سیکرٹری جنرل میاں مقصود احمد٬ناظم اعلیٰ اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان صہیب الدین کاکا خیل٬صدر جماعت اسلامی یوتھ زبیر احمد گوندل اسینیئر صوبائی وزیر عنایت اللہ خان٬قاضی حسین احمد کے صٓحبزادے آصف لقمان قاضی ٬جماعت اسلامی کے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی اور صوبائی نائب امرا اور عہدیدار سٹیج پر موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :