جماعت اسلامی اجتماع٬صاف شفاف انتخابات اور ملک میں مردم شماری کے انعقاد کیلئے قرار داد منظور

اتوار 23 اکتوبر 2016 20:20

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 اکتوبر2016ء) جماعت اسلامی کے نائب صوبائی امیر ڈاکٹر محمد اقبال خلیل نے انتخابات اور مردم شماری کے حوالے سے قرارا داد پیش کی جس میں میں الیکشن کمیشن کو آزادی اور خود مختاری دینے کا مطالبہ کیا گیا۔

(جاری ہے)

انھوں نے انتخابی فہرستوں کو غلطیوں سے بھی پاک کرنے کا مطالبہ کیا انھوں نے امیدواروں کی اہلیت ا ور جماعتوں کے اندر انتخابات کی شقوں پر عملدرآمد کا بھی مطالبہ کیا ۔انھوں نے ہر شہری کا نام ووٹر لسٹ میں درج کرانے اورخواتین کو ووٹ استعمال کرنے کے ماحول فراہم کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔

متعلقہ عنوان :