امیر جماعت اسلامی سینیٹرسراج الحق کی کامیاب اور تاریخی اجتماع کے انعقاد پر ناظم اجتماع صابر حسین اور انکی ٹیم کو مبارکباد

اتوار 23 اکتوبر 2016 20:20

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 اکتوبر2016ء) جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سراج الحق نے انتہائی کامیاب اور تاریخی اجتماع کے انعقاد پر ناظم اجتماع صابر حسین اور ان کی پوری ٹیم کو مبارکباد اور شاباش دی ہے۔

(جاری ہے)

ٹیم کے ارکان سے بات چیت کر تے ہوئے انھوں نے کہا کہ صابر حسین کی ٹیم جن میں نائب ناظمین اجتماع فضل اللہ دائودزئی ٬ بحر اللہ ایڈوکیٹ٬ حاجی محمد اسلم٬اور میاں انور سید شامل ہیں٬ مبارکباد کے مستحق ہیںاور اصل انعام تو ان کوا للہ ہی دے گا ہم بھی شاباش دیتے ہیں۔ انھوں نے 50دن روز شب ایک کرکے اجتماع کے کامیاب انعقا د کے لیے کام کیا ۔

متعلقہ عنوان :