نوازشریف فوج کو پنجاب پولیس بنانا چاہتے ہیں ٬ ہم طاہر القادری نہیں کہ لوگ مذہبی عقیدت کی وجہ سے آئیں گے ٬ احتجاج کے لئے ذاتی طور پر عوامی تحریک سے بات کرنے جا رہا ہوں ٬ طیب اردگان نوازشریف کے استاد ہیں

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کی نجی ٹی وی سے گفتگو

اتوار 23 اکتوبر 2016 20:20

نوازشریف فوج کو پنجاب پولیس بنانا چاہتے ہیں ٬ ہم طاہر القادری نہیں ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 اکتوبر2016ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ نوازشریف فوج کو پنجاب پولیس بنانا چاہتے ہیں ٬ ہم طاہر القادری نہیں کہ لوگ مذہبی عقیدت کی وجہ سے آئیں گے ٬ احتجاج کے لئے ذاتی طور پر عوامی تحریک سے بات کرنے جا رہا ہوں ٬ طیب اردگان نوازشریف کے استاد ہیں۔ وہ اتوار کو نجی ٹی وی کے پروگرام سے گفتگو کر رہے تھے ۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان فارم میں ہے اور سیکنڈ رائونڈ شروع ہو گیا ہے ٬ نوازشریف کو20روپے کلو آلو اور پیار مل رہا ہے جبکہ غریب کو60روپے کلو ملتا ہے ۔ شیخ رشید نے کہا کہ اصل میں نوازشریف اور آصف علی زرداری کزن ہیں ٬ میرا یہ خیال تھا اور بلاول باپ کے چنگل سے باہر آجائے گا۔ 28تاریخ کو عوامی ردعمل کا پتا چل جائے گا ٬ ہم ہر صورت 2نومبر کو احتجاج کے لئے باہر نکلیں گے ٬ احتجاج کے لئے ذاتی طور پر عوامی تحریک سے بات کرنے جا رہا ہوں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میں نے زرداری اور نوازشریف کی طرح ڈاکہ نہیں مارا ٬ میرے پاس پیسے نہیں ہیں اس لئے روز ٹی وی پر جلسہ کرتا ہوں ٬ عمران خان کو تو پھر بھی لوگ چندہ دے دیتے ہیں ٬ میرا سپیکر بند ہے پھر بھی پارلیمنٹ کے باہر خطاب کرتا ہوں ٬ پانامہ لیکس کے معاملے پر اسپیکر کو دو کیس بھیجے لیکن اس نے صرف کپتان کا کیس بھیجا۔ سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہا کہ نوازشریف پاک فوج کو پنجاب پولیس بنانا چاہتے ہیں ٬ رجب طیب اردوان نوازشریف کے استاد ہیں ٬ کیا وزیراعظم کو پتہ نہیں کہ قومی مفاد کے خلاف خبر کیسے شائع ہوئی ٬ سانحہ ماڈل ٹائون کے شہداء کو انصاف ملنا چاہیے ۔

انہوں نے کہا کہ یہ شہرکیٹ واک والد شہر ہے٬ اگر ہم غلط بول رہے ہیں تو لوگ نہیں نکلیں گے ۔28اکتوبر کو 20سی25ہزار لوگ پنڈی سے نکلیں گے ٬ ہم طاہرالقادری نہیں کہ لوگ مذہبی عقیدت کی وجہ سے آئیں بلکہ اسلام آباد آنے والے ہمارے سیاست کی وجہ سے آئیں گے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ لوگ چاہتے ہیں کہ کوئی تیسری قوت درمیان آئے ہم پر امن احتجاج کر رہے ہیں اور اگر کسی نے پر امن احتجاج کو چھیڑا تو اس کو گھر تک چھوڑ کر آئیں گے ۔