فیصد ریونیو دینے والا شہر پینے کے صاف پانی سے محروم ہے ٬ 30سال سے ڈرامے دیکھنے کے بعد نئی نسل کو بچانا چاہتے ہیں ٬ گزشتہ14سال سے بانی ایم کیو ایم کا گورنر بیٹھا ہوا ہے

پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفی کمال کا تقریب سے خطاب

اتوار 23 اکتوبر 2016 20:20

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 اکتوبر2016ء) پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفی کمال نے کہا ہے کہ 70فیصد ریونیو دینے والا شہر پینے کے صاف پانی سے محروم ہے ٬ 30سال سے ڈرامے دیکھنے کے بعد نئی نسل کو بچانا چاہتے ہیں ٬ گزشتہ14سال سے بانی ایم کیو ایم کا گورنر بیٹھا ہوا ہے ۔وہ اتوار کو بلدیہ سعدآباد میں دفتر کی اختتامی تقریب سے خطاب کر رہے تھے ۔

انہوں نے کہا کہ ملک کے بہت سے بچے ذہنی نشوونما سے محروم اور پانی کی قلت کا شکار ہیں ٬ کراچی کے لوگ پانی آنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہیں ٬ پاکستان میں بڑے لوگوں پر ہاتھ نہیں ڈالا جاتا ۔مصطفی کمال نے کہا کہ فیصد ریونیو دینے والا شہر پینے کے صاف پانی سے محروم ہے ملک میں غریبوں کا کوئی پرسان حال نہیں ٬ پاکستان کے بعد آزاد ہونے والے ملک ترقی کر گئے ٬ ملک میں غریب کی زندگی موت میں بدل جاتی ہے لیکن انصاف نہیں ملتا اور انصاف کے لئے لوگ سالہا سال سے عدالتوں کے چکر لگا رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بچوں کو پیٹ بھر کر خوراک نہیں ملتی اور غریب دردر کی ٹھوکریں کھانے اور فاقوں پر مجبور ہے ٬ میں یہاں سیاست کرنے نہیں بلکہ شہریوں کے حقوق کے لئے جہاد کرنے آیا ہوں۔سربراہ پاک سرزمین نے کہا کہ ہم کبھی کسی کو ہتھیار نہیں تھمائیں گے ٬ اللہ تعالیٰ نے ظلم کرنے والوں کو پردہ چاک کردیا ہے۔30سے ڈرامے دیکھنے کے بعد اب نئی نسل کو بچانا چاہتے ہیں ٬ میں جھوٹ بول کر تم سے ووٹ نہیں مانگوں گا٬ عوام کو اپنے مستقبل کے لئے سوچ سمجھ کر فیصلہ کرنا ہو گا۔

مصطفی کمال نے کہا کہ گزشتہ 14سال سے بانی ایم کیو ایم کا گورنر بیٹھا ہوا ہے اور گورنر خود کہتا ہے کہ وہ لٹکا دے گا اور ماردے گا٬ میٹرک انٹربورڈ آفس سے 50ہزار میں کوئی بھی جعلی ڈگری مل جاتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ پچھلے 30سالوں سے آپ زبان کی بنیاد پر ووٹ ڈالتے آرہے ہیں ٬ ہم سچ بولیں گے باقی فیصلہ عوام کو کرنا ہے ۔