Live Updates

عمران خان کو اگر وزیر اعظم بننے کا اتنا شوق ہے تو میں ان کو اپنے پیسوں سے شیروانی سلوا دیتا ہوں‘حمزہ شہبا زشر یف

عمران خان جہاں سے گزریں گے وہاں وزیر اعظم کے نعرے لگوا دوں گا‘ عمران خان توتین دن جیل میں رہنے کے بعد گھبرا گئے پہلے بھی دھرنے میں قوم کے 126دن ضائع کئے اور اب بھی 2نومبر کو کچھ نہیں ہونے والا ہے‘ملک میں احتساب عوام 2018میں عوام کے ووٹوں سے ہی ہوگا‘دھرنے کی وجہ سے چینی صدر کا دورہ منسوخ ہوایہ سب سی پیک منصوبے کے خلاف سازش ہو رہی ہے‘کالا باغ ڈیم والی سازش آج سی پیک کے خلاف ہو رہی ہے ‘آپ سب سرکیں ناپتے رہیں٬ہم سڑکیں بناتے جائیں گے‘لاہورمیں میڈیا سے گفتگو

اتوار 23 اکتوبر 2016 20:20

عمران خان کو اگر وزیر اعظم بننے کا اتنا شوق ہے تو میں ان کو اپنے پیسوں ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 اکتوبر2016ء) مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی میاں حمزہ شہباز شر یف نے کہاہے کہ ملک میں احتساب عوام 2018میں عوام کے ووٹوں سے ہی ہوگا‘عمران خان کو اگر وزیر اعظم بننے کا اتنا شوق ہے تو میں ان کو اپنے پیسوں سے شیروانی سلوا دیتا ہوں٬عمران خان جہاں سے گزریں گے وہاں وزیر اعظم کے نعرے لگوا دوں گا‘ عمران خان توتین دن جیل میں رہنے کے بعد گھبرا گئے پہلے بھی دھرنے میں قوم کے 126دن ضائع کئے اور اب بھی 2نومبر کو کچھ نہیں ہونے والا ہے‘دھرنے کی وجہ سے چینی صدر کا دورہ منسوخ ہوایہ سب سی پیک منصوبے کے خلاف سازش ہو رہی ہے‘کالا باغ ڈیم والی سازش آج سی پیک کے خلاف ہو رہی ہے ‘آپ سب سرکیں ناپتے رہیں٬ہم سڑکیں بناتے جائیں گے۔

بھارت کے ساتھ ہمارے تعلقات برابری کی سطح پر ہی ہوں گے ۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو میں میاں حمزہ شہبا زشر یف نے کہا کہ ہمارے پیچھے قربانیوں کی تاریخ ہے٬شہید محترمہ کے دور میں مجھے اڈیالہ جیل میں رکھا گیامشرف دور میں مجھے نیب دفاتر کے آگے 6٬6گھنٹے بٹھایا جاتا تھا٬نیب افسر نے کہا مشرف نے انکوائری کا ٹاسک دیا ہے٬آپ کے خلاف ثبوت نہیں ملے ۔جب میں نیب دفاتر کے آگے بیٹھا تھاتب عمران خان مشرف کے ریفرینڈم میں ساتھ دے رہے تھے۔

نواز شریف نے کہا تھا کہ سرجھکا کر سپریم کورٹ میں صفائی کے لئے پیش ہوں گے ٬مشرف دور میں بھی ہمارا خاندان سرخرو ہواتھا۔مشرف دور سے زیادہ کالا دور کوئی نہیں تھا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان توتین دن جیل میں رہنے کے بعد گھبرا گئے تھے٬ پہلے بھی دھرنے میں قوم کے 126دن ضائع کئے اور اب بھی 2نومبر کو کچھ نہیں ہونے والا ہے۔دھرنے کی وجہ سے چینی صدر کا دورہ منسوخ ہوا تھا ٬یہ سب سی پیک منصوبے کے خلاف سازش ہو رہی ہے۔

کالا باغ ڈیم والی سازش آج سی پیک کے خلاف ہو رہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ کچھ دن پہلے عمران خان نے بیہودہ باتیں کیں تھیں کہ میرے پیچھے سینیئر رہنماہاتھ باندھے کھڑے ہوتے ہیں٬میں مسلم لیگ (ن)کا ایک کارکن ہوں اوردوسری بار ایم این اے منتخب ہوا ہوں۔عمران خان خود تو جوڈیشل کمیشن کے اعلان کے باوجود کنٹینر پر ناچنے گئے تھے٬ان سب کا احتساب ہوگا اور2018میں ہی ہوگا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :