لاہور ٬شہ زورڈالاکارکوبچاتے بے قابو ہوکر نہر میں جاگرا٬ایک بچہ جاں بحق٬ 2 زخمی

اتوار 23 اکتوبر 2016 20:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اکتوبر2016ء) کاہنہ کے علاقہ میں چیٹووالی سٹاپ پرشہ زورڈالاکارکوبچاتے ہو ئے بے قابو ہوکر نہر میں جاگرا٬ایک بچہ جاں بحق 2 زخمی ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ شہ زورڈا لا کی نہر کنارے کھڑے 3بچوں کوٹکر٬جس کے نتیجہ میں 1بچہ جاں بحق٬2زخمی ہوگئے جبکہ عینی شاہدین اور پولیس کے مطابق چھٹی کے روز چھوٹے بچے نہرسے مچھلیاں پکڑنے آئے تھے کہ حادثے کا شکار ہوگئے۔اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 نے زخمیوں کو جنرل ہسپتال منتقل کر دیا ۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکھٹے کر لیے ہیں اور ڈالے کو قبضہ میں لے لیا جبکہ ڈرائیور موقع سے فرار ہو نے میں کامیاب ہو گیا ۔پولیس نے مزید کارروائی شروع کر دی۔

متعلقہ عنوان :