فیکٹری ایریا سے آصو اور کاکا ڈکیت گروہوں کے 5ملزمان گرفتار
ملزموں سے لاکھوں روپے مالیت کی مسروقہ9موٹر سائیکلیں٬نقدی٬ موبائل فونز اور ناجائز اسلحہ برآمد33 مزیدوارداتوں کا اعتراف
اتوار 23 اکتوبر 2016 20:10
(جاری ہے)
ایس پی کینٹ طارق مستوئی نے ایس پی و ڈیفنس ڈاکٹر انوش مسعود چوہدری کی سربراہی میں ایس ایچ اوفیکٹری ایریا ممتاز حسین کاکڑ اوردیگر اہلکاروں پر مشتمل جو پولیس ٹیم تشکیل دی اس نے آصو ڈکیت گینگ کے سرغنہ آصف عرف آصو اور اس کے دو ساتھیوں عمیر اور گلفام عرف گلو کو جمشید نامی شہری سے موٹر سائیکل چھینتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتارکر کے ان کی نشاندہی پرلاکھوں روپے مالیت کی مسروقہ8موٹر سائیکلیں٬ موبائل فونز اور ناجائز اسلحہ برآمد کیا ہے۔
ملزمان اپنے طریقہ واردات میں شہر کے مختلف علاقوں میں گھومتے رہتے اور موقع ملتے ہی اسلحہ کی نوک پر شہریوں سے موٹر سائیکلیں٬ موبائل فونز٬ طلائی زیورات اور دیگر قیمتی اشیاء چھین کر فرار ہو جاتے تھے ۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ ملزمان عادی مجرم ہیں جو اس سے قبل بھی کئی دفعہ جیل جا چکے ہیں جو رہا ہوتے ہی دوبارہ وارداتیں شروع کر دیتے تھے۔ ابتدائی تفتیش کے دوران ملزموں نے تھانہ فیکٹری ایریا٬ ڈیفنسA٬ ڈیفنسB٬ کوٹ لکھپت٬ نشتر کالونی٬ لیاقت آباد٬ نصیر آباد٬ ماڈل ٹائون٬ فیصل ٹائون٬ گلبرگ اور غالب مارکیٹ کے علاقوں میں ڈکیتی اور راہزنی کی18مزید وارداتوں کا بھی اعتراف کیا ہے جبکہ ملزموں کے خلاف مذکورہ تھانوں میں ڈکیتی اور راہزنی کے متعدد مقدمات بھی ٹریس ہوئے ہیں۔ملزمان کو مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے سپرد کر دیا گیا ہے۔اسی پولیس ٹیم نے کاکا ڈکیت گینگ کے سرغنہ شہزاد عرف کاکا اور اس کے ساتھی اللہ دتہ عرف گل خان کو گرفتار کر کے ان سے مسروقہ موٹر سائیکل٬ 2لاکھ روپے نقدی٬ 4موبائل فونزاور ناجائز آتشیں اسلحہ برآمد کیا ہے۔ابتدائی تفتیش کے دوران ملزموں نے شہر کے مختلف تھانوں کی حدود میں ڈکیتی اور راہزنی کی 15مزید وارداتوں کا اعتراف کیا ہے۔ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نے ڈاکوئوںاورراہزنوں کے گروہوں کی گرفتاری پر ایس ایچ او فیکٹری ایریا ممتاز حسین کاکڑ اور ان کی ٹیم کے لیے نقد انعامات اور تعریفی اسناد کا اعلان کیا ہے۔مزید اہم خبریں
-
سپریم کورٹ کا تمام عمارتوں اور سڑکوں سے رکاوٹیں و تجاوزات ہٹانے کا حکم
-
ملالہ کی اسرائیل کی مذمت، غزہ کی حمایت کا اعادہ
-
غزہ کی جنگ انٹرنیشنل ورلڈ آرڈر کے لیے ساکھ کی جنگ بن گئی ہے، شیری رحمن
-
خدشات ہیں شبِ برات پر بشری بی بی کے کھانے میں زہر ملایا گیا،مشال یوسف زئی
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا
-
شیرافضل مروت کی قصورمیں درج مقدمے میں حفاظتی ضمانت منظور
-
2023میں پاکستان کو 2 ارب 35 کروڑ ڈالرز فراہم کیے، ایشیائی ترقیاتی بینک
-
پولیس یونیفارم پہننا جرم ہے جس کی قانون میں سزا ہے،یاسمین راشد
-
سرکاری ادارے ملازمین کو پال رہے، ان کو بٹھا کر تنخواہیں دی جارہی ہیں، چیف جسٹس
-
عدالت نے عمران خان و بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں اور آفیشلز کیخلاف بیان دینے سے روک دیا
-
نواز شریف ملکی مفاد کی خاطرعمران خان سے بات چیت کیلئے تیار ہیں،رانا ثناءاللہ
-
پولیس وردی پہننے پر مریم نواز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.