پاک چین کار ریلی کے شرکاء کے اعزاز میں استقبالیا اور ثقافتی شو

اتوار 23 اکتوبر 2016 20:10

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2016ء) پاک چین دوستی کار ریلی میں شامل 52 رکنی وفد کو اتوار کے روز نیشنل میوزیم آ ف پاکستان میں استقبالیہ دیا گیا۔ پروگرام کا اہتمام محکمہ سیاحت و ثقافت نے کیا۔ اس موقع پر پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میںتاج مستانی سمیت سندھ کے لوگ فنکاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔

(جاری ہے)

سندھی لوک گیت " ہو جمالوں" پر چینی وفد نے بھی رقص کیا۔

اس موقع پر صوبائی وزیر سیاحت وثقافت سید سردار علی شاہ نے معزز مہانوں کو خوش آمدید کہا اورانہیں سندھی اجرک اور دیگر تحائف پیش کیئے ۔ اس موقع پر چینی وفد نے نیشنل میوزیم کادورہ کیا اور وہاں موجود تاریخی نوادرات دیکھے۔ اس سے قبل معزز مہانوں کو ظہرانہ دیا گیا۔ تقریب میں سیکریڑی سیاحت و ثقافت غلام اکبر لغاری اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :