نصرت بھٹو نے آمریت کا بہادری سے مقابلہ کیا٬بلاول بھٹو زرداری

اتوار 23 اکتوبر 2016 20:10

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2016ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مادر جمہوریت بیگم نصرت بھٹو کو ان کی پانچویں برسی کے موقع پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیگم نصرت بھٹو نے آمریت کا بہادری سے مقابلہ کیا٬شہید ذوالفقار علی بھٹو کا تختہ الٹنے کے بعد تمام کارکنان اور جیالے بیگم نصرت بھٹو کے ساتھ کھڑے رہے٬ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے کارکنان اور جیالے آج بیگم نصرت بھٹو کو ان کی پانچویں برسی پر زبردست خراج عقیدت پیش کریں گے۔