ہمارے طالب علم کمپیوٹر سوفٹ وئیر بنانے کی بھر پورصلاحیت رکھتے ہیں۔وائس چانسلر کراچی یونیورسٹی

اتوار 23 اکتوبر 2016 20:10

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2016ء) جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد قیصر نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی نے زندگی کے ہرشعبہ میں ترقی برپاکردی ہے ٬ہمارے طالب علم کسی سے کم نہیں وہ بین الاقوامی معیار کے کمپیوٹر سوفٹ وئیر بنانے کی بھر پورصلاحیت رکھتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر محمد قیصر نے جامعہ کراچی کے شیخ زید اسلامک سینٹر کے زیر اہتمام سینٹر ہذا میں منعقدہ سوفٹ ویئر نمائش کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر قیصر نے طلباء کے تیار کردہ سافٹ ویئر پر ان کی حوصلہ افزائی اور نمائش کے کامیاب انعقاد پر سینٹر کی قائم مقام ڈائریکٹر ڈاکٹر عابدہ پروین اورفیکلٹی کو مبارکباد پیش کی اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی افادیت پر روشنی ڈالی اور پاکستان میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ذریعے دنیا میں اپنا مقام بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔ اس موقع پر قائم مقام ڈائریکٹر شیخ زید اسلامک سینٹرپروفیسرڈاکٹر عابدہ پروین نے کہا کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبہ میں حیرت انگیز جدت نے دنیا کو گلوبل ویلج بنادیا ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ اس ٹیکنالوجی سے بھر پوراستفادہ کیاجائے اور نوجوان ملک کی خدمت کے لئے اپنا مثبت کردار اداکریں۔

متعلقہ عنوان :