صفائی ستھرائی کے نظام میں مزید بہتر ی کیلئے د ستیاب وسائل کو بر وئے کار لارہے ہیں٬, چیئرمین بلدیہ ملیر

اتوار 23 اکتوبر 2016 20:10

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2016ء) چیئرمین بلدیہ ملیر جان محمد بلوچ وائس چیئرمین عبدالخالق مروت نے کہا کہ صفائی ستھرائی کے نظام میں مزید بہتر ی کیلئے دستیاب وسائل کو برو ئے کار لا رہے ہیں٬صفائی مہم کے اثرات عوام تک پہنچنا شروع ہوگئے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یو سی پانچ کیٹل کالونی میں صفائی مہم کا آغاز کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پرمیونسپل کمشنر عمران اسلم٬ وائس چیئرمین یوسی پانچ کیٹل کالونی چودھری اکرم ٬اقلیتی کونسلر یوسف غوری٬ یو سی اراکین ٬ ڈائریکٹر انفارمیشن جمال ناصر٬ ڈائریکٹر سولیڈ ویسٹ واثق ظفر اور دیگر بلدیاتی افسران بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ چیئرمین بلدیہ ملیر اور وائس چیئرمین کی ہدایت پر بلدیہ ملیر میں جاری خصوصی صفائی مہم کے دوران یو سی پانچ کیٹل کالونی میں تیسرے مرحلے میں صفائی مہم کا آغاز کیا گیا ہے٬جاری خصوصی صفائی مہم کے دوران عوام میں کافی پزیرائی پائی جاتی ہے ٬عوام بلدیہ ملیر انتظامیہ کی جانب سے جاری خصوصی صفائی مہم کے مثبت نتائج حاصل ہونے پر چیئرمین و وائس چیئرمین بلدیہ ملیر سے اظہار تشکر کا اظہار کر رہی ہے٬وائس چیئرمین بلدیہ ملیرعبدالخالق مروت نے موقع پر موجود متعلقہ افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ضلع ملیر کی سرکاری و نجی املاک سے غیر متعلقہ اور اشتہاری وال چاکنگ ٬ بینرز اور پمفلٹس کا خاتمہ کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :