صدرمملکت ممنون حسین کا قطر میں پاکستان ایجوکیشن سنٹر کا دورہ

اتوار 23 اکتوبر 2016 20:10

دوحہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2016ء) صدرمملکت ممنون حسین نے اتوار کو قطر میں پاکستانی سفارتخانہ کے تحت چلنے والے پاکستان ایجوکیشن سنٹر کا دورہ کیا اور طالب علموں کے ساتھ بات چیت کی ٬صدرمملکت امیر قطر شیخ تمیم بن حامد بن خلیفہ الثانی کی دعوت پر چار روزہ سرکاری دورہ پر دوحہ میں ہیں۔ انہوں نے دوحا میں پاکستانی ایجوکیشن سنٹر کی لائبریری اور کلاس رومز کا دورہ کیا۔

انہوں نے یہاں موجود طالب علموں کے ساتھ دوستانہ ماحول میں گپ شپ کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے یہاں رکھی گئی وزیٹر بک پر اپنے دستخط اور تاثرات بھی درج کئے۔سنٹر میں آمد پر پرنسپل نرگس رضا اوتھا اور ان کے سٹاف ممبران نے صدرمملکت کا خیرمقدم کیا۔ پاکستان کے روایتی لباس میں ملبوس دو بچوں نے انہیں پھولوں کے گلدستے پیش کیئے۔قطر میں پاکستان کے سفیر شہزاد احمد بھی صدرمملکت کے ساتھ تھے۔ پاکستان ایجوکیشن سنٹر 1985 ء میں قائم ہوا جس میں دنیا کے 27 ممالک سے طالب علم زیرتعلیم ہیں جبکہ ایک بڑی تعداد میں پاکستان سے بھی طالب علم یہاں زیرتعلیم ہیں۔ صدرمملکت نے ایجوکیشن سنٹر میں تعلیمی معیار اور دیگر سہولیات کو شاندار الفاظ میں سراہا۔

متعلقہ عنوان :