فیصل آباد٬پیپلزپارٹی پانامہ لیکس اور حکومت کی ناکام پالیسیوں کے خلاف آج احتجاجی ریلی نکالے گی

اتوار 23 اکتوبر 2016 19:42

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اکتوبر2016ء) پاکستان پیپلزپارٹی پانامہ لیکس اور حکومت کی ناکام عوام پالیسیوں کے خلاف آج 24 اکتوبر کو فیصل آباد میں احتجاجی ریلی نکالے گی۔ احتجاجی ریلی میں پیپلزپارٹی کے مرکزی قائدین اور سینٹر کمیٹی کے اراکین شامل ہوں گے۔

(جاری ہے)

آن لائن کے مطابق قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ‘ قمر زمان کاہرہ سابق وزیر اطلاعات‘ ندیم اختر چند سابق چیئرمین پبلک اکائونٹس کمیٹی‘ نظر محمد گوندل سابق وفاقی وزیر اور دیگر عہدیداران آج دوپہر ایک بجے موٹر انٹرچینج پر پہنچیں گے جہاں ان قائدین کو ایک جلوس کی شکل میں فیصل آباد لایا جائے گا۔

جہاں پیپلزپارٹی کے قائدین حکومت کی ناکام عوامی پالیسیوں اور پانامہ لیکس میں وزیر اعظم کے خاندان کی کرپشن کے بارے میں ضلع کونسل چوک فیصل آباد میں ریلی شامل شرکاء سے خطاب کریں گے۔ اس سلسلہ میں پیپلزپارٹی کے ضلعی اور سٹی عہدیداروں نے تمام انتظامات مکمل کرلئے ہیں۔ (عابد شاہ)

متعلقہ عنوان :