Live Updates

مسلم لیگ ن اقتدار کی خاطر سپریم کورٹ پر حملہ آور ہوسکتی ہے تو عمران خان کرپشن کے خاتمے کے لیے اسلام آبادبند نہیںکرسکتی صداقت عباسی

اتوار 23 اکتوبر 2016 19:42

مری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اکتوبر2016ء) پاکستا ن تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور سابق امید وار قومی اسمبلی پروفیسر صداقت عباسی نے کہا ہے کے مسلم لیگ ن اپنے اقتدار کی خاطر سپریم کورٹ پر حملہ آور ہوسکتی ہے تو کیا عمران خان پا کستا ن سے کرپشن کے خاتمے کے لیے اسلام آباد کوبند نہیںکرسکتے اِن خیالات کا اظہار اُنھوں نے 2نومبر کو اسلام آباد کو ہونے والے دھرنے کے انتظامات کے سلسلے میں PTI کے سابق چیرمینوں کے اُمید واروں کے ایک ہنگامی اجلاس سے خطاب سے کے دوران کیا اُنھوں نے مزید اس بات کا انکشاف کیا کے اگر تحصیل مری کے تحصیل دار کی ہزاروں کی کرپشن کے خلاف مسلم لیگ کے بلدیاتی چیرمین اگر مری کو کہی گھنٹے بند کر سکتے ہیں تو کیا پوری قوم وزیراعظم کی اربوں روپے کی کرپشن کے خلاف عمران خان کی سربراہی میں اسلام آبادکو بند نہیںکرسکتی۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ ن اپنے ذاتی مفاد کے لیے ہر طرح کا احتجاج کرسکتی ہے مگر ملک سے کرپشن کے خاتمے کے لیے احتجاج پر اس جماعت کو تکلیف کیوں ہوتی ہے اُنھوں نے کہا کے 2نومبرکادھرنا مسلم لیگ کی کرپشن کے غبارے سے ہوانکال دے گا اُنھوں نے مزید کہا کہ کسی ملک میں مضبوط ومستحکم اپوزیشن ملک کی ترقی اور سالمیت کا ضامن ہوتی ہے اُنھوں نے کہا کے چاروں صوبوں سے عوام کی کثیر تعداراس دھرنے میںشرکت کرے گی اُنھوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا پیپلز پارٹی اور جماعت اسلامی ملک سے کرپشن کے خاتمے کی بات کرتی ہے مگر اِن کا عملی رویہ ا س کے خلاف ہے اُنھوں نے کہااگرجماعت اسلامی نے کرپشن کے خلاف آواز نہ اٹھائی تو یہ جماعت عوام میں بے نقاب ہوجائے گی اُنھوں نے کہا کے 2نومبر کو ہونے والے دھرنے میں مری کوٹلی ستیاں اورکہوٹہ سے کثیر تعدار میں عوام اس دھرنے میں شامل ہوگے اُنھوں نے کہا کہ اگر ریاستی جبر کے ذریعے اس پُر امن احتجاج کو روکا گیا تواس کی ذمہ داری حکمرانو ں پر عائد ہو گی۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات